بین الاقوامی خبریں

سعودی عرب: شعلوں میں لپٹی کار کو بچانے والا بنگالی مزدور ہیرو بن گیا

سوشل میڈیا پر پوسٹ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کار کے اگلے حصے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

ریاض ، 7جولائی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) سعودی عرب میں ایک حادثے کا شکار ہونے والی کارکو اپنی جان پر کھیل کر اسے بچانے کی کوشش کرنے والے بنگالی شہری کی عوامی اور سماجی حلقوں کی طرف سے غیرمعمولی تحسین کی جا رہی ہے اور اسے ہیرو کا درجہ دیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک جگہ ایک کار کو آگ لگی ہوئی ہے۔ اس دوران ایک بنگالی ورکر وہاں آیا جہاں اس نے آگ کے شعلوں میں گھری کار کو بچانے میں مدد کی۔ کار کے اگلے حصے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس پر کار کا ڈرائیور باہر آیا اس کے ساتھ دوسرے افراد بھی کار سے اترآئے۔اس دوران ایک قریبی شاپنگ مال میں کام کرنے والے بنگالی ملازم اسٹور کے کیمرے میں دیکھا کہ باہر ایک کار کو آگ لگی ہوئی ہے۔

اس نے آگ بجھانے کا سامان اٹھایا اور تیزی سے گاڑی کی طرف بڑھا۔ اس نے کار میں لگی آگ پر قابو پالیا۔بنگالی کارکن نے میڈیا پر ہونے والی بحث پراپنے فوری ردعمل میں کہا کہ میں نے کیمرے میں گاڑی سے آگ نکلتی ہوئی دیکھی، اس لیے میں دکان کے اندر سے آگ بجھانے والا آلہ لے آیا اور میں تیزی سے گاڑی کی طرف گیا۔ آگ بجھانے میں اس کی مدد کی۔ یہ آگ گاڑی کے انجن میں لگی تھی۔ اس وقت اس کے ساتھ اس کے اہل خانہ تھے۔ میں نے ان کی اس مشکل میں انسانی بھائی چارے کے تحت مدد کی اور ان کی گاڑی کو آگ سے بچایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button