بین الاقوامی خبریں

سعودی عرب: ملزم نے کار میں موجود ایک شخص کو زندہ جلا دیا

سعودی عرب میں ایک کار میں موجود شخص کو آگ لگا کرزندہ جلانے کے واقعے نے عوام میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑا دی ہے

ریاض، 21دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) سعودی عرب میں ایک کار میں موجود شخص کو آگ لگا کرزندہ جلانے کے واقعے نے عوام میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑا دی ہے۔دوسری طرف جدہ شہر میں پیش آنے والے اس واقعے میں ملوث ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پرپوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص ایک کار کو آگ لگا رہا ہے جس میں اس کا ڈرائیور بھی موجود ہے۔ کار میں موجود شخص کی آتش زدگی سے موت وقع ہوجاتی ہے۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے جس کے بعد اس کیخلاف مزید قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے سامنے پیش کردیا گیا ہے۔اسی تناظر میں سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ اسنیپ چیٹ پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے جدہ میں کرائم حادثے کی جائے وقوعہ سے ایک ویڈیو شائع کی جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button