بین الاقوامی خبریں

سعودی عرب: قانون کی خلاف ورزی کے36 ملزمان کو پناہ دینے والے تین افراد گرفتار

ریاض، 15دسمبر:(اردودنیا/ایجنسیاں)سعودی عرب میں پولیس نے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو پناہ دینے کے الزام میں تین افراد کو حراست میں لیا ہے۔ یہ گرفتاری جنوبی علاقے جازان میں عمل میں لائی گئی ہے۔

جنوبی سعودی عرب میں جازان ریجن پولیس کے میڈیا ترجمان نے انکشاف کیا کہ رہائش، کام اور سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعاقب کے نتیجے میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں ایک شہری اور جبکہ دو غیر ملکی جن میں ایک یمنی اور بنگالی شامل ہیں۔

سرحدی حفاظتی نظام کی 36 خلاف ورزی کرنے والوں 35 یمنی شہریوں اور ایک ایتھوپیائی کو ایک فارم ہائوس کے اندر پناہ دی گئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کے قبضے سے تمباکو کی مصنوعات کے 5,250 تھیلے برآمد کیے گئے ہیں اور انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ان کے خلاف ابتدائی قانونی اقدامات کیے گئے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو مجاز اتھارٹی کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ جو کوئی بھی سرحدی حفاظتی نظام کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مملکت میں داخل کرنے میں سہولت فراہم کرے گا ، یا انہیں پناہ دے گا ، یا کسی بھی طرح سے کوئی مدد یا خدمت فراہم کریگا اور اسے کڑی سزا دی جائے گی۔

یہ سزا پندرہ سال قید اور دس لاکھ ریال جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔

ترجمان نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ سرحدی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی شخص کی نشاندہی کے لیے فوری طورپر مکہ اور ریاض کے علاقوں میں 911 پر کال کرکے مطلع کریں جب کہ ملک کے دیگر علاقوں میں 999 اور 996 پر کال کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button