بین الاقوامی خبریںسرورق

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں محافل موسیقی بحال

ریاض:(اردودنیا/ایجنسیاں)سعودی عرب دارالحکومت الریاض میں محافل موسیقی کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے متعدد سعودی اور عرب فنکاروں کی شرکت سے ریاض کے محافل موسیقی واپس کرنے کا اعلان کیا۔الریاض میں ہونے والے موسیقی کنسرٹ میں فن کار نبیل شعیل اور گلوکارہ اصالہ نصری موسیقی کے جوہر دکھائے جب کہ الریاض میں ایک دوسرا کنسرٹ آج جمعہ کو ہوگا جس میں فن کار محمد عبدہ فن کا مظاہرہ کریں گے۔

انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے مطابق ’روٹانا‘ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی محافل میں کرونا ایس اوپیز کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ محافل موسیقی میں شرکت کرنے یا حصہ لینے والے فن کاروں کے لیے ضروری ہے کہ انہوں نے ویکسین لگوائی ہو۔

’توکلنا‘ ایپ پر رجسٹریشن کی ہو اور جن فن کاروں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی انہوں نے’فن بکس‘ میں اپنی رجسٹریشن کی ہو۔اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے ٹوئٹر پرایک خصوصی ہدایت نامہ میں تفریح کے ذریعہ قائم کردہ پروٹوکول کے مطابق موسیقی پروگرامات کی واپسی کا اعلان کیا۔

انہوں نے ایونٹ کے منتظمین اور زائرین سے کرونا پروٹوکول پرسختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی اور محافل موسیقی میں صرف 40 فیصد حاضری کی اجازت دی۔پروگرام میں شرکت کے دوران سماجی فاصلہ اختیار کرنے اور ماسک پہننے پر بھی زور دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button