
ریاض، 22ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سعودی عرب میں مدینہ منورہ پولیس نے ایک محلے میں فائرنگ کرنے والی لڑکی اور ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ فائرنگ کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ مدینہ منورہ پولیس کے ترجمان حسین القحطانی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کلپ میں ایک لڑکی مدینہ منورہ کے ایک رہائشی محلے میں فائرنگ کرتی نظر آ رہی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ لڑکی پستول سے فائرنگ کر رہی تھی اور اس کا ساتھی ویڈیو بنا رہا اور اسی نے ویڈیو شیئر کی تھی۔
شرطة منطقة المدينة المنورة: القبض على شابين وفتاتين إثر تداول مقطع فيديو لإطلاق النار في أحد الأحياء السكنية#سما_العالم #السعودية #وزارة_الداخلية #الأمن_العام #المدينة_المنورة #هي_لنا_دار#هى_لنا_دار_٩١@MOISaudiArabia @security_gov pic.twitter.com/69fqzMvP1s
— صحيفة سما العالم (@SamaworldC) September 21, 2021
پولیس نے ویڈیو کی اطلاع ملتے ہی انہیں تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔واضح ہو کہ دونوں سعودی شہری ہیں۔حسین القحطانی نے بتایا کہ پولیس نے سعودی شہری اور ایک یمنی لڑکی کو بھی گرفتار کیا ہے ان کے قبضے سے نشہ آور اشیا اور ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار شدگان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ دونوں کس لئے مدینہ الرسول میں تخریبانہ کاروائی میں ملوث تھے۔



