بین الاقوامی خبریں

وزارة التجارة السعودية کا جعلی مصنوعات کی فروخت میں ملوث مصری کیخلاف اشتہار

ریاض ، 11مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سعودی عرب میں وزارت تجارت نے الاحساء ضلع میں کاسمیٹکس کے کاروبار سے منسلک ایک کمپنی کے لیے کام کرنے والے غیر ملکی مقیم کے خلاف اشتہار جاری کیا ہے۔ یہ غیر ملکی مصری شہریت رکھتا ہے۔ اس سے قبل عدالت نے اپنے فیصلے میں مذکورہ شخص کو تجارتی جعل سازی اور دھوکہ دہی کے الزام میں قصور وار ٹھہرایا تھا۔

یہ شخص ایسی جعلی مصنوعات (شیمپو اور کریم وغیرہ) کی فروخت میں ملوث ہے جن کی تاریخ استعمال کی مدت بھی ختم ہو چکی تھی۔ اس حرکت سے صارفین کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا۔ وزارت تجارت نے دمام شہر کی عدالت کی جانب سے جاری فیصلے کو شائع کیا۔

اس فیصلے میں 70 ہزار ریال جرمانہ ، خلاف ورزی کی مرتکب تنصیب کی ایک ماہ کے لیے بندش ، ضبط کی گئی مصنوعات کی تلفی اور خلاف ورزی کے مرتکب فرد کے خرچ پر دو اخبارات میں عدالتی فیصلہ شائع کرنا شامل ہے۔

وزارت تجارت کے مطابق تجارتی جعل سازی اور دھوکہ دہی ثابت ہونے پر تین برس تک کی قید یا دس لاکھ ریال تک کا جرمانہ یا دونوں سزائیں ایک ساتھ دی جا سکتی ہیں۔ ان کے علاوہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خرچ پر اشتہار کی اشاعت بھی شامل ہے۔

وزارة التجارة السعودية کو صارفین کی جانب سے شکایات بلاغ تجار ایپلی کیشن یا اطلاعات مرکز کے ٹیلی فون نمبر 1900 یا پھر وزارت کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے موصول ہوتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button