بین الاقوامی خبریںسرورق

وقت سعی ہندوستانی شہری کا دِل رُک گیا، بروقت اقدام سے صحت بحال

ہلال احمر کی مسجد حرام سے وابستہ عملہ نے فوری کارروائی شروع کی

ریاض ، 2 مئی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)مکہ مکرمہ میں مسجد حرام میں سعی کرنے کے دوران ایک ساٹھ سالہ ہندوستانی شہری بیمار ہوکر گر گیا۔ شہری کے دل نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ اس موقع پر ہلال احمر کی مسجد حرام سے وابستہ عملہ نے فوری کارروائی شروع کی اور اپنی پیشہ ورانہ کوششوں سے بھارتی معتمر کی جان بچانے میں کامیابی حاصل کرلی۔برانچ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مصطفی بن جمیل بلجون نے کہا کہ میڈیکل ڈیپورٹیشن، اتھارٹی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو پیر کی صبح 9 بج کر 44 منٹ پر ایک نوٹیفکیشن موصول ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ بیہوش ہونے اور دل بند ہونے کا ایک کیس ہے۔

یہ شخص مکہ مکرمہ کی مسجد حرام میں مسعی یعنی سعی کرنے کی جگہ میں گاڑیوں کے راستے میں گر گیا ہے۔میڈیکل ٹیم کے پہنچنے پر پتہ چلا کہ ساٹھ کی دہائی کا ایک شخص زمین پر بے ہوش پڑا اور سانس لے رہا تھا۔ ایمبولینس ٹیم نے ایسے معاملات کے لیے پروٹوکول کے مطابق فوری طور پر مداخلت کی اور نبض واپس آنے تک شاک ڈیوائس کے ذریعے سی پی آر شروع کیا۔ مریض کو اجیاد جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا اور انتہائی نگہداشت کے تحت رکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button