ریاض ، 24اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سیکورٹی حکام نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بھکاریوں کی نگرانی اور گرفتاری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔مکہ مکرمہ کے علاقے میں سیکیورٹی کی کوششوں کے نتیجے میں یمنی شہریت کے ایک رہائشی کو گرفتار کرلیا گیا جو مسجد کے اندر نماز ادا کرنے کے بعد نمازیوں سے براہ راست بھیک مانگتا تھا۔
راہگیروں کے جذبات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان سے بھیک مانگنے والے ایک اور یمنی شہری کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ یہ یمنی سڑکوں پر بھیک مانگ رہا تھا۔پبلک سیکیورٹی اکاؤنٹ نے ٹوٹر پر کہا کہ ایک صفائی کمپنی سے تعلق رکھنے والے بنگلہ دیشی باشندے کی نگرانی کی گئی اور اسے بھی رنگے ہاتھوں بھیک مانگتے ہوئے پکڑا گیا اور گرفتار کرلیا گیا۔پبلک سیکیورٹی اکاؤنٹ نے کہا کہ شہری مکہ، ریاض اور شرقیہ میں کسی کو بھیک مانگتا دیکھیں تو 911 نمبر پر اطلاع دے دیں۔ باقی مملکت میں 999 نمبر پر بھکاریوں کی اطلاع دی جاسکتی ہے۔ حکام نے کہا بھیک کا مقابلہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
عمرہ ادائیگی کے لیے آنے والوں کے چار انشورنس کیس سامنے : سعودی وزارت حج و عمرہ
ریاض، 24اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سعودی وزارت حج و عمرہ کے پاس ایسے 4 کیسز آئے ہیں جنہیں انشورنس کا کور حاصل ہو سکتا ہے۔ یہ چاروں کیسز بیرون ملک سے آنے والوں کے متعلق ہیں اور ان کے لیے ممکنہ طور پر انشورنس سے فائدے کی صورت ملنے والی رقم 100000 سعودی ریال بنتی ہے۔بتایا گیا ہے کہ یہ کیسز کووڈ 19 کے حوالے سے ہیں اور ایمرجنسی ہیلتھ سے متعلق ہیں۔ انشورنس کا کور حادثات اور اموات کے علاوہ ایمرجنسی ہیلتھ کیسز کے حوالے سے بھی ہے۔حتیٰ کہ اس نوعیت کے کیس فلائٹس کے التوا اور منسوخی کی صورت میں بھی یہ انشورنس کے حامل لوگوں کے لیے مفید ہوں گے۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ عمرہ انشورنس پالیسی ادائیگی عمرہ کے لیے آنے والوں کے لیے مینڈیٹری ہے۔ انشورنس فیس کی رقم ویزا فیس میں شامل ہے۔ اس سبب عمرے پر آنے والے کو انشورنس کا یہ کور حاصل ہوجاتا ہے۔



