بین الاقوامی خبریں

رائف بداوی کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزرنے والے 9 سال

لندن، 18جون:(اردودنیا/ایجنسیاں)بین الاقوامی دباؤ اور رہائی کی تمام تر کوششوں کے باوجود سعودی بلاگر رائف بداوی 2012 سے سعودی عرب کی قید کی صعوبتیں اٹھا رہے ہیں۔ رواں ہفتے بداوی کی سزائے قید کے 9 سال مکمل ہونے پر مختلف حلقوں میں بحث جاری ہے۔رائف بداوی 2014 سے سعودی عرب میں قید ہیں۔ ان کی سزا کی وجہ ان کا بلاگ سعودی فری لبرلز فورم بنا تھا۔

سعودی حکام نے بداوی پر مذہب اسلام کے تناظر میں قدامت پسندانہ رویوں کی تضحیک اور سعودی عرب میں آزادی اظہار رائے اور آزادء مذہب کی حمایت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں جیل میں ڈال دیا تھا۔ دراصل سب سے پہلے انہیں سزائے موت سنائی گئی تھی جسے بیرونی اور بین الاقوامی سطح پر شدید مذمت اور دباؤ کے تحت دس سال کی سزائے قید اور ایک ہزار کوڑوں کے علاوہ 2 لاکھ 66 ہزار امریکی ڈالر کے جرمانے کی سزا میں تبدیل کر دیا تھا۔

بداوی کو وقت وقت سے کوڑے پڑتے رہے اور اس سزا پر عملدرآمد کا سلسلہ 2015 میں جنوری کے ماہ سے ہی شروع ہو چکا تھا۔ بداوی کی قبل از وقت رہائی کا مطالبہ کرنے والی متعدد تحریکوں کے پر زور اصرار کے باوجود غالباً انہیں فروری 2022 تک جیل میں ہی اپنی سزا کاٹنا ہوگی۔ رائف بداوی کی اہلیہ انصاف حیدر جو اب اپنے تین بچوں کے ساتھ کینیڈا میں زندگی بسر کر رہی ہیں، نے بتایا ہے کہ ان کے شوہر کو بدستور مشکلات کا سامنا ہے۔ قبل ازاں وہ جیل کی صورتحال کے خلاف احتجاج کے طور پر بھوک ہڑتال کر چکے ہیں۔ ماضی میں بداوی کی کتابیں، ادویات اور دیگر سامان تک قید میں ضبط کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button