بین الاقوامی خبریںسرورق

سعودی پبلک پراسیکیوشن کا 3 غیرملکیوں کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ

تین غیرملکیوں کے لیے سخت سزاوں کا مطالبہ

ریاض،22جولائی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)سعودی پبلک پراسیکیوشن نے ان تین غیرملکیوں کے لیے سخت سزاوں کا مطالبہ کر دیا ہے جنہوں نے 55 ٹن ایکسپائرڈ چکن کو ذخیرہ کیا اور پھر ان کی پیکنگ اور تاریخیں تبدیل کرکے انہیں فروخت کرنے کی کوشش کی۔ خبر کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ 55 ٹن سے زیادہ غیرمعیاری مرغیوں کا گوشت جنہیں نامعلوم جگہ سے منگوایا گیا تھا، ان کی میعاد بھی ختم ہو چکی تھی اور اس کے بعد ان کی پیکنگ اور تاریخیں تبدیل کرکے انہیں مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔پبلک پراسیکیوشن نے مزید کہا کہ یہ گوشت انسانی صحت کو نقصان پہنچانے کی مجرمانہ کارروائی تھی جس کے مجرموں کو سخت سزا دی جانی چاہیے۔پبلک پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ وہ ایسے کسی بھی شخص کے خلاف قانونی سزاؤں کا مطالبہ کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا جو انسانی صحت کو نقصان پہنچانے والی مجرمانہ کارروائیوں کرنے کی جرات کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button