قومی خبریں

سپریم کورٹ نے ترون تیج پال کے خلاف جنسی ہراساں کرنے کے معاملے میں سنایا حتمی فیصلہ

نئی دہلی،28؍ جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)عدالت عظمیٰ نے تہلکہ میگزین کے بانی ترون تیج پال سے متعلق معاملے میں سماعت کے لئے وقت میں توسیع کی درخواست کو بند کردیا۔ اعلی عدالت نے کہا کہ گوا میں ٹرائل کورٹ نے اس کیس میں انہی بری کرنے کا حکم دے کرسماعت مکمل کرچکی ہے۔ گوا کے ماپوسا کی عدالت نے 21 مئی کو تہلکہ میگزین کے سابق ایڈیٹر تیج پال کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملے میں بری کردیا۔

تیج پال کے ساتھ کام کرنے والی ایک خاتون نے نومبر 2013 میں گوا کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل کی لفٹ میں جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا جب وہ وہاں ایک پروگرام میں شرکت کے لئے گئی تھیں۔ریاست نے بھی اس معاملے میں اپیل دائر کی ہے۔ گذشتہ سال اکتوبر میں عدالت عظمیٰ نے زیریں عدالت کے جج کی درخواست پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملے میں سماعت کی تکمیل کے لئے 31 مارچ 2021 تک مہلت دی تھی۔

گوا حکومت نے عدالت عظمیٰ کو بھی سماعت کی تکمیل کے لئے وقت کی حد میں توسیع کی درخواست کی تھی۔ جسٹس اشوک بھوشن ، جسٹس ونیت سرن اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل بنچ نے کیس بند کرتے ہوئے کہاکہ سماعت مکمل ہوچکی ہے ، اب حکم کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button