قومی خبریں

صحافی صدیقی کپن کو ماں سے ملنے کے لیے 5 دن کی ملی ضمانت

صحافی صدیقی کپن کو ماں سے ملنے کے لیے 5 دن کی ملی ضمانت

صحافی صدیقی کپن کو ماں سے ملنے کے لیے 5 دن کی ملی ضمانت
PTI

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)سپریم کورٹ نے کیرالہ کے گرفتار صحافی صدیقی کپن کی مشروط ضمانت منظور کرلی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ صدیقی کپن پولیس کے تحفظ میں رہیں گے ۔ عدالت نے صحافی صدیقی کپن کو 5 دن کی ضمانت منظور کرلی۔

کپن نے اپنی والدہ کی صحت کی بنیاد پر ضمانت مانگی تھی۔پانچ دن بعد صدیقی کپن پھر جیل میں رپورٹ کریں گے۔ وہ ضمانت کے دوران کسی اور سے ملاقات نہیں کریں گے۔ انہیں 24 گھنٹے پولیس کی زیر نگرانی میںرہنا ہوگا ۔ عدالت عظمی نے کہا کہ صدیقی کپتان ضمانت کے دوران یا سوشل میڈیا پر کوئی بیان جاری نہیں کریں گے، تاہم وہ اہل خانہ اور ڈاکٹر سے مل سکتے ہیں۔

یوپی پولیس کو صدیقی کپن کی حفاظت کے لئے تعینات کیا جائے گا جبکہ کیرالہ پولیس اس میں تعاون کرے گی۔ صدیقی کپن کی جانب سے عدالت میں پیش کپل سبل نے کہا کہ گرفتار صحافی صدیقی کپن کی والدہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔

لہٰذا صدیقی کپن کو 5 دن کی ضمانت ملنی چاہئے۔اسی دوران یوپی سرکار نے عدالت میں کہا کہ گرفتار صحافی صدیقی کپن پر سنگین مقدمہ ہے ، وہ پی ایف آئی کا سرگرم رکن ہے ، پیسوں کا منی ٹریل معلوم کرنا ہے ، کچھ پوسٹروں کی بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

ابھی ان کو ضمانت دینے کی وجہ نہیں بن رہی ہے۔ یوپی حکومت نے کہا کہ صدیقی کپن سے وابستہ لوگ کیرالہ میں رقم اکٹھا کررہے ہیں۔یوپی حکومت نے کہا کہ ملک کی سلامتی سے بڑھ کر ماں کی صحت یا کوئی دیگرچیز بڑی بنیاد نہیں ہوسکتی ہے۔ ملک کی حفاظت سب سے پہلے ہے۔ صدیقی کپن چار مہینوں سے اتر پردیش کی متھرا جیل میں بند ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button