قومی خبریں

بھکاریوں کی بحالی اور ویکسینیشن کی مانگ پر سپریم کورٹ کامرکز اور دہلی حکومت کو نوٹس

نئی دہلی،27جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سپریم کورٹ نے مرکزی اور دہلی کی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ ایسا خیال نہ رکھیں کہ سڑکوں پر بھکاری نہیں ہونے چاہئے۔ ملک کی سپریم کورٹ نے بھکاریوں اور بے گھر لوگوں کی دیکھ بھال کی درخواست پر دونوں حکومتوں کو نوٹس بھیجا ہے۔سپریم کورٹ میں ایک پٹیشن کے ذریعے کووڈ 19 وبا کے تناظر میں بھکاریوں اور بے سہارا لوگوں کی بازآبادکاری اور ویکسینیشن کی مانگ کی گئی ہے، جس پر عدالت نے مرکز اور دہلی حکومت سے جواب مانگا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے واضح کیا کہ وہ یہ نظریہ نہیں اپنائے گی کہ سڑکوں پر بھکاری نہیں ہونے چاہئے کیونکہ یہ ایک معاشرتی اور معاشی مسئلہ ہے۔

عدالت نے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا سے اس معاملے میں معاونت کی درخواست کی ہے۔جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور ایم آر شاہ کی بنچ نے کہا کہ تعلیم اور روزگار کی کمی کی وجہ سے لوگ عام طور پر معاش کی کچھ بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے سڑکوں پر بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔بنچ نے کہاکہ بطور سپریم کورٹ ہم کسی ایسے نظریہ کو اپنانا نہیں چاہیں گے کہ #سڑکوں پر #بھکاری نہیں ہونے چاہئے۔ عدالت عظمیٰ نے مرکز اور #دہلی #حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں ان کا جواب مانگا ہے۔ #درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وباء اور بحالی، ان کی ویکسی نیشن اور #وبائی مرض کے درمیان انہیں پناہ اور کھانا مہیا کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button