کیف، 6مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یوکرین کی وزارت دفاع نے ’ٹویٹر‘ اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں امریکی اسٹنگر میزائل سے روسی جنگی ہیلی کاپٹر کو مار گرائے دکھایا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوکرین میں داخل ہونے والے ایک روسی ہیلی کاپٹر کو اسٹنگر میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
میزائل چند سیکنڈ کے اندر ہیلی کاپٹر کا تعاقب کرتے ہوئے اسے ٹکراتا ہے جس کے بعد ہیلی کاپٹر آگ کے ایک شعلے کے ساتھ بھڑک اٹھتا ہے۔وزارت دفاع نے آدھے منٹ کی ویڈیو کے ساتھ ایک ٹویٹ شائع کی جس میں اس نے کہا کہ روسی قابض اس طرح مرتے ہیں۔
⚔️ Так гинуть російські окупанти. Цього разу у вертольоті!
Слава Україні та її захисникам! Разом до перемоги! 🇺🇦@GeneralStaffUA pic.twitter.com/raFOepF06P
— Defence of Ukraine (@DefenceU) March 5, 2022
تاہم ویڈیو پر 650 تبصرے لکھنے والوں میں سے بہت سے لوگوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ امریکی "Stinger” تھا۔ ان میں سے کچھ اسے جانتے تھے۔انہوں نے اسے سطح سے ہوا میں آواز سے تیز قرار دیا۔ یہ 3000 میٹر سے کم اونچائی پر کسی اڑتی چیز کے انجن سے خارج ہونے والی حرارت کو پکڑنے کے لیے انفراریڈ اور پلک جھپکتے ہی اس کی طرف بڑھ کر مار گراتا ہے۔ اس میزائل میں 3 کلو گرام وزنی دھماکہ خیز مواد استعمال کیا جاتا ہے۔امریکا نے پہلی بار یوکرین میں روسی فوجی مہم کے آغاز پر اتفاق کیا تھا کہ عام طور پر کندھے پر اٹھائے جانے والے اسٹنگر کی مقدار کو فوری طور پر بھیجے جائیں تاکہ روسی افواج کی پیشرفت پر قابو پانے کے لیے یوکرینی افواج کی کوششوں کی حمایت کی جا سکے۔



