بین ریاستی خبریں

مہاراشٹرا : 27جنوری سے اسکولس کی کشادگی، ورشا گائیکواڑ

ممبئی:(اردودنیانیوز) ریاستی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے وزیر اعلیٰ ادھو کو مطلع کیا کہ ممبئی سمیت ریاست کے تمام بڑے شہروں میں جہاں گذشتہ ۱۰؍ مہینوں سے سیکنڈریی اسکولیں بند ہیں وہ تمام اسکولیں جہاں ۵؍ویں سے ۸؍ ویں تک کی تعلیم دی جا تی ہے یہ اسکولیں ۲۷؍ جنوری سے کھل جائیں گے۔

منترالیہ میں وزیر اعلیٰ ادھو کی سربراہی میںممبئی اور پونے کے علاوہ ریاست کے مختلف اضلاع کے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے سینئر افسران کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ ورشا گائیکواڑ نے وزیر اعلیٰ کو یہ جانکاری دی کہ ۵؍ ویں ۸؍ ویں تک کی کلاسوں کو شروع کرنے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

خاص طور ر کورڈ کو دھیان میں رکھتے ہوئے کلاسوں میں بچوں کو ہمہ وقت ماسک پہننے اسکول کے داخلی دروازے پر بچوں کی جانچ کیلئے’ٹمپر یچر مشین ‘ رکھنے کے علاوہ ہر کلاس کے باہر سینی ٹائزر اسٹینڈ رکھنے کے علاوہ اسکول کے اوقات سے متعلق ایک گائیڈ لائن تیار کی گئی ہے جو کہ ریاست کے تمام سرکاری اور پرائویٹ اسکولوں کو جلد ہی بھیجی جائے گی۔ تاکہ اسکول انتظامیہ ۲۷؍ جنوری سے قبل تمام تر تیاریاں مکمل کرلے۔ بعد ازاں ادھو نے کہاکہ بچوں ک ے حفظان پر خصوصی توجہ دینے کیلئے ریاستی سرکار متعلقہ محکمہ کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button