قومی خبریں

سی ورلڈ ابوظبی: سب سے بڑے آبی پارک کے طور پر گنیز بک میں شامل

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں دنیا کے سب سے بڑے آبی انڈور تھیم پارک کے طور پر درج

ابوظہبی، 27مارچ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)ابوظبی کے ’سی ورلڈ یاس جزیرے SeaWorld Yas Island‘ کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں دنیا کے سب سے بڑے آبی انڈور تھیم پارک کے طور پر درج کر لیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق ایک لاکھ 83 ہزارمربع میٹر پر پھیلے پانچ منزلہ تھیم پارک کے افتتاح کو ایک سال بھی مکمل نہیں ہوا ہے۔’سی ورلڈ یاس‘ کے جنرل مینیجر تھومس کیورلی نے اس موقع پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اندراج پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ تھیم پارک میں آنے والے ہر عمر کے افراد کو بہترین تفریحی، تعلیمی سہولت فراہم کرنے کے علاوہ سمنری حیات کے تحفظ کے متعلق آگاہی بھی دی جاتی ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اندراج سے ’سی ورلڈ یاس‘ جزیرے کا نام دنیا کے بہترین تفریحی منصوبوں میں نمایاں ہو گا جہاں دنیا بھر سے سیاح آبی حیات اور سمندری خوبصورتی کے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔میرال گروپ کے سی ای او محمد عبداللہ الزعابی اور سی ورلڈ ابوظبی کی انتظامیہ نے گنیز بک میں نام کے اندراج کا سرٹیفیکیٹ حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button