دسترخوانسرورق

رسوئی-آپ کا دستر خوان: سیخ کباب-عرشی دلدارؔ بنگلور

اسٹیک کو عموماً چاول، فرنچ فرائز، میش پوٹیٹو اور تازہ سبزیوں کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔

تو یہ عام ملتا ہے، مگر اب لوگ اسے گھر پر بھی فرائی یا گرل کرکے بآسانی تیار کرلیتے ہیں۔یہ مغرب میں گوشت پکانے کا ایک خاص طریقہ ہے۔ اسے مرغی، مچھلی، گائے اور بکرے کے چربی اور ہڈی کے بغیر گوشت سے تیار کیا جاتا ہے۔ اسٹیک کے اچھے ذائقہ کیلئے گوشت کا نرم ہونا ضروری ہے۔ بیف اسٹیک سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ اسٹیک کو عموماً چاول، فرنچ فرائز، میش پوٹیٹو اور تازہ سبزیوں کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ ساتھ میں مختلف سوسز استعمال کرکے اس کا ذائقہ دوبالا کیا جاتا ہے۔ مختلف قسم کے اسٹیک بنانے کا آغاز سب سے پہلے اسپین، فرانس اور اٹلی میں ہوا تھا، جس کے بعد میکسیکو اور امریکہ نے بھی کئی ذائقہ دار ریسیپیز متعارف کروائیں۔ اسٹیک بنانے کی چند مزیدار تراکیب پیش خدمت ہیں۔

بیف مسٹرڈ اسٹیک

درکار اجزاء: بیف انڈرکٹ آدھا کلو، رائی دانہ پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ، مسٹرڈ پیسٹ ایک چائے کا چمچ، کالی مرچ ایک چائے کا چمچ، لال مرچ ایک چائے کا چمچ، تھائم ایک چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، ادرک لہسن پیسٹ آدھا چائے کا چمچ، تیل دو کھانے کے چمچ۔

ترکیب: انڈرکٹ بیف کو کسی بھاری چیز سے چپٹا کر لیں تاکہ اس کا ریشہ ٹوٹ جائے۔ سارے مسالوں کو ادرک لہسن پیسٹ کے ساتھ ایک بائول میں مکس کریں اور ان کو بیف اسٹیک کے اوپر اچھی طرح لگا دیں۔ گرل پین پر تیل لگا کر اسے گرم کرلیں اور اس کے اوپر بیف اسٹیک کو درمیانی آنچ پر دونوں طرف سے پکا لیں۔ پھر اسے ڈش میں نکالیں اور ہرے دھنیے سے گارنش کرکے پیش کریں۔

بیف اسٹیک وِد براؤن سوس

درکار اجزاء: بیف انڈرکٹ آدھا کلو، پیاز ایک عدد، لیموں کا رس دو عدد، تیل آدھا کپ، میدہ آدھا کپ، ووسٹر شائر سوس ایک چوتھائی کپ، مسٹرڈ پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ، ایچ پی سوس دوکھانے کے چمچ، سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ، کالی مرچ دو کھانے کے چمچ کٹی ہوئی، نمک حسب ذائقہ۔

ترکیب: سب سے پہلے بیف انڈر کٹ کواسٹیک کی شکل میں کاٹ کر اسے کسی بھاری چیز سے تھوڑا چپٹا کرلیں۔ اب ایک الگ پیالے میں تیل، لیموں کا رس، مسٹرڈ پیسٹ، ایک چوتھائی کپ، ووسٹر شائر سوس،سفید سرکہ، ایچ پی سوس، ادرک لہسن کا پیسٹ اور کٹی کالی مرچ شامل کرکے خوب اچھی طرح مکس کرلیں۔ پھر اس پیسٹ میں اسٹیک کو پندرہ سے بیس منٹ تک میرینیٹ کریں اور پھر گرل پین میں گرل کرلیں۔
اس کے بعد الگ پین میں میدے کو بھون کر ایک طرف رکھ دیں۔ اب پیاز کو بالکل باریک کاٹ کر تھوڑے سے تیل میں براؤن کرلیں۔ پھر اس میں ایک گلاس پانی شامل کرکے نمک، کٹی ہوئی کالی مرچ اور ایک کھانے کا چمچ ووسٹرشائر سوس ڈال کر پکائیں۔ جب یہ اُبلنے کے قریب ہوجائے تو بھنا ہوا میدہ ڈال کر اسے گاڑھا کرلیں۔ سوس تیار ہونے پر پلیٹوں میں اسٹیک نکال کر اُوپر سے سوس ڈال کر پیش کریں۔

پیپر چکن اسٹیک

درکار اجزاء: چکن بریسٹ چار عدد، لیموں کا چھلکا ایک عدد، شہ چار کھانے کے چمچ، کٹا ہوا لہسن دو جوے، کْٹی کالی مرچ دو چائے کے چمچ، نمک حسب ِذائقہ، تیل چھ کھانے کے چمچ، چھوٹے آلو بارہ عدد۔

ترکیب: چکن بریسٹ کے سلائس کرکے اس پر ہلکے کٹ لگائیں اور پھر ان پر ایک ایک کرکے دو کھانے کے چمچ تیل، نمک اور کٹی ہوئی کالی مرچ لگا دیں۔ شہد میں دو کھانے کے چمچ تیل، کٹا ہوا لہسن اور لیموں کا چھلکا مکس کریں، پھر یہ مکسچر بریسٹ سلائس پر لگا کر دس منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اب گرل پین میں ہلکا سا تیل لگا کر گرم کرلیں اور اس پر بریسٹ سلائس دونوں طرف سے گرل کرلیں۔ جو میری نیٹڈ سوس بچ جائے اسے اتنا پکا لیں کہ وہ گاڑھا ہوجائے۔

دوسری جانب آلوؤں پر نمک اور دو کھانے کے چمچ تیل لگا کر کچھ دیر کے لیے رکھ دیں تاکہ ان میں نمک جذب ہو جائے۔ پھر انہیں المونیم فوائل میں لپیٹ کر200ڈگری پر اوو ن میں بیس منٹ کیلئے رکھ دیں۔ اب آلوؤں کو المونیم فوائل سے نکال کر گرل بریسٹ سلائس کے ساتھ پلیٹر میں رکھیں اور اُوپر سے سوس ڈال کر پیش کریں۔

چکن اسٹیک ود مشروم سوس

درکار اجزاء: چکن بریسٹ ایک عدد، کری ڈیڑھ کپ، لہس چار سے چھ جوے، مشروم ایک کپ۔ ترکیب: چکن بریسٹ کو صاف کر کے کسی بھاری چیز سے کوٹ لیں۔ ایک برتن میں تھوڑا تیل، کٹے لہسن اور نمک ڈال کر اس میں چکن کو میری نیٹ کریں۔ اب گرل پین کو گرم کر کے اس پر تھوڑا تیل ڈالیں اور چکن کو گرل کر لیں۔ پھر فرائنگ پین کو گرم کر کے لہسن سوتے کر لیں اور اس میں سلائس کٹ مشروم، کریم اور نمک شامل کر کے تھوڑا پکائیں۔ اب گرل چکن اسٹیک کو پلیٹر میں نکال کر اس پر مشروم سوس ڈالیں اور ٹماٹر سے گارنش کر کے پیش کریں۔
چکن فرائیڈ اسٹیک وِد گریوی

درکار اجزاء: چکن اسٹیک چھ عدد، میدہ ڈیڑھ پیالی، انڈے چار عدد، نمک حسبِ ذائقہ، سیاہ مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)، سرخ مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)، دودھ ڈیڑھ پیالی، پارسلے گارنشنگ کیلئے (کٹے ہوئے)، ویجیٹیبل آئل آدھی پیالی۔

ترکیب: اسٹیک کو چھری یا کانٹے کی مدد سے گود لیں اور ٹرے میں رکھیں۔اب نمک اور سیاہ مرچ ملا دیں۔ پھر ایک پیالے میں میدہ اور کٹی ہوئی مرچ ملائیں اور علیحدہ پیالے میں انڈے پھینٹ لیں۔ اسٹیک کو پہلے میدے سے کوٹ کریں، پھر انڈوں میں ڈِپ کرکے دوبارہ میدے سے کوٹ کریں۔ اب بڑے فرائنگ پین میں تیل گرم کریں اور احتیاط سے اسٹیک ڈال دیں، خیال رہے کہ اسٹیک دونوں اطراف سے گولڈن ہونا چاہیے۔ تیل سے نکال کر ٹشو پیپر یا جاذب کاغذ پر رکھیں۔ پین میں دو کھانے کے چمچ تیل گرم کرکے بچے ہوئے میدے کے مکسچر کو ڈال کر پیسٹ بنالیں۔ پیسٹ گولڈن براؤن ہو جائے تو ایک ایک چمچ کرکے دودھ شامل کرتے جائیں۔ جب گریوی گاڑھی سوس کی طرح بن جائے تو حسبِ ذائقہ نمک اور سیاہ مرچ ڈالیں۔ سرونگ ڈِش میں اسٹیک رکھ کر اوپر سے گریوی ڈال دیں اور پارسلے چھڑک دیں۔ اسے اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔
اٹالین اسٹیک

درکار اجزاء: بون لیس چکن بریسٹ دو عدد، کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ، نمک آدھا چائے کا چمچ، لہسن کا پیسٹ آدھا چائے کا چمچ، ٹماٹر کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ، ٹماٹو کی چپ ایک چائے کا چمچ، مشروم سلائس تین عدد، کالے زیتون (سلائس) تین عدد، چیڈر چیز دو کھانے کے چمچ (کدوکش)، تیل ایک کھانے کا چمچ۔

اسپائسی اٹالین سوس کیلئے

اجزاء: تیل ایک کھانے کا چمچ، مکھن ایک کھانے کا چمچ، لہسن پیسٹ آ دھا چائے کا چمچ، نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ، کٹی کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ، کٹی لال مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ، ٹماٹر کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، اوریگانو لیوز آدھا چائے کا چمچ، ٹماٹو کی چپ ایک کھانے کا چمچ، کریم دو کھانے کے چمچ۔

ترکیب: بون لیس چکن بریسٹ کو کسی بھاری چیز سے چپٹا کر لیں۔ اس پر نمک، کالی مرچ، لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر کا پیسٹ، کیچپ اور تیل لگا کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ اب سوس بنانے کے لیے ایک سوس پین میں تیل اور مکھن گرم کریں۔ اس میں لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر کا پیسٹ، کیچپ، نمک، کٹی کالی مرچ، کُٹی لال مرچ، اوریگانو لیوز اور کریم ڈال کر دو منٹ پکائیں اور پھر چولہے سے ہٹا لیں۔ اب مکھن گرم کر کے میرینیٹ کیے ہوئے اسٹیک کو دونوں جانب سے گرل کر لیں۔ اس میں تیار کیا ہوا سوس ڈالیں اور مزید دو منٹ پکائیں۔ اب چولہے سے ہٹا کر سلائس میں کٹے مشروم، کٹے کالے زیتون اور کدوکش کی ہوئی چیڈر چیز ڈالیں۔ پھر اسے پگھل جانے تک مزید گرل کریں۔ آخر میں فرنچ فرائز اور اُبلی ہوئی سبزیوں کے ساتھ پیش کریں۔٭

متعلقہ خبریں

Back to top button