فوربس کی نئی رپورٹ: سیلینا گومز بن گئیں سب سے امیر سیلف میڈ خاتون
سیلینا گومز نے ٹیلر سوئفٹ کو پیچھے چھوڑ دیا
واشنگٹن،۴؍جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)امریکی اداکارہ و گلوکارہ سیلینا گومز نے فوربس کی امیر ترین سیلف میڈ خواتین کی فہرست میں اپنی قریبی دوست ٹیلر سوئفٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فوربس نے حال ہی میں ملک کی 100 ایسی خواتین کی سالانہ فہرست جاری کی ہے جنہوں نے اپنی محنت اور قابلیت کے بل پر زبردست مالی کامیابی حاصل کی ہے۔
سیلینا گومز کی مجموعی مالیت کا تخمینہ 700 ملین ڈالر لگایا گیا ہے، جو ان کے گانوں، فلموں اور کاروباری منصوبوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کا نتیجہ ہے۔ 32 سالہ یہ گلوکارہ اور اداکارہ اب ملک کی سب سے امیر ترین سیلف میڈ خواتین میں سرِ فہرست ہیں۔
اس فہرست میں کم کارڈیشین، کائلی جینر، اوپرا ونفری، بیونسے، ریز ویدرسپون، ریحانہ اور ٹیلر سوئفٹ سمیت دیگر مشہور شخصیات بھی شامل ہیں، جو اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ یہ فہرست ان خواتین کی محنت، لگن اور کاروباری مہارت کا ثبوت ہے جنہوں نے خود اپنی کامیابی کی راہ خود بنائی ہے۔



