قومی خبریں

قدآور لیڈراعظم خان سے حق رائے دہی سلب، ووٹر لسٹ سے نام خارج

رام پور ،18 نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حال ہی میں نفرت انگیز تقریر کیس میں سزا یافتہ سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کا نام رام پور کی ووٹر لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔اعظم خان کو کچھ ماہ قبل جیل میں طویل عرصہ گزارنے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔ان کے خلاف ایک کیس چل رہا ہے۔ ختم نہیں ہوتا، اس سے پہلے دوسرا شروع ہوتا ہے۔ وہ پہلے ہی صحت کے مسائل سے پریشان ہیں،سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کے لیے یہ ایک اور بڑا دھچکا ہے، جنہوں نے نفرت انگیز تقریر کرنے پر اپنی تین سال کی سزا کی وجہ سے اسمبلی کی رکنیت کھو دی ہے۔

الیکشن کمیشن نے ان سے حق رائے دہی چھین لیا ہے اور ان کا نام ووٹر لسٹ سے نکالنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے یہ کارروائی عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ 16 کے تحت کی ہے۔رام پور صدر سیٹ کے ضمنی انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار آکاش سکسینہ نے عوامی نمائندگی ایکٹ کی مختلف دفعات کا حوالہ دیتے ہوئے اعظم کے ووٹنگ کے حقوق کو چھیننے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا۔اعظم خان کو نفرت انگیز تقریر کرنے کے معاملہ میں 27 اکتوبر کو رام پور کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے انہیں تین سال کی سزا سنائی تھی۔ جس کے بعد ان کی اسمبلی رُکنیت منسوخ کر دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button