بین ریاستی خبریں

یوپی پولیس میں سنسنی خیز فراڈ : بہنوئی کی بجائے سالا پانچ سال کرتا رہا نوکری

مراد آباد، 18جون  : (اردودنیا/ایجنسیاں)یوپی پولیس میں دھوکہ دہی کا ایک عجیب کیس منظرعام پر آیا ہے۔ مراد آباد میں بہنوئی کی جگہ سالا نے پانچ سال تک ڈیوٹی انجام دی ۔ بہنوئی کو حراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے، اس معاملہ میں اور بھی کئی دھماکہ خیز حقائق منظر عام پر آسکتے ہیں۔جب سے یہ معاملہ منظر عام پر آیا ہے ، تب سے اعلیٰ حکام بھی حیرت زدہ ہیں۔

کوتوالی ٹھاکردوارے میں پی آر وی کے گاڑی نمبر 0281 پر تعینات کانسٹیبل انیل کمار کی جگہ سنیل کمارعرف سنی ڈیوٹی کر رہا تھا، وہ تقریبا پانچ سالوں سے 112 پی آر وی پر ڈیوٹی کر رہا تھا، جب اس دھوکہ دہی کی شکایت کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا، تو پولیس افسران بھی حیرت زدہ ہوکر رہ گئے۔بہنوئی انیل کمار کی تحویل میں لینے کے بارے میں اطلاع ملتے ہی سالا بھی فرار ہے۔

پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔ پولیس اس کیخلاف سنگین شقوں کے تحت مقدمہ درج کرنے کے لئے کارروائی کر رہی ہے۔ اے ایس پی انیل کمار یادو نے بتایا کہ پورے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ،ایک شکایت کی بنیاد پر اس سنسنی خیز معاملہ کا انکشا ف ہوا ہے ۔ اب تک کی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ ملزم مظفر نگر کا رہائشی ہے، محکمہ تعلیم میں اس کے بہنوئی کی پوسٹنگ کے بارے میں معلومات موصول ہوئی ہیں،

خیال کیا جاتا ہے کہ ملزم سے مکمل تفتیش کے بعد پولیس اس بارے میں تفصیلی معلومات دے گی۔ واضح ہو کہ انیل کمار گاؤں بہور، کھتولی ضلع مظفر نگر کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ کانسٹیبل انیل کمار نے پانچ سال قبل جب محکمہ تعلیم میں ملازمت حاصل کی تھی، تو بغیر کسی اطلاع کے، پولیس کی نوکری چھوڑ دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button