بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

  گینگ ریپ کرنے والے گروہ کا بھانڈپھوٹ گیا   واردات کی فحش ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا سنسنی خیز انکشاف

پرتاپ گڑھ؍جے پور، 19جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)راجستھان کے آدی باسی اکثریتی ضلع پرتاپ گڑھ دھریاو د پولیس اسٹیشن نے سلسلہ وار اجتماعی عصمت دری کے واقعات کا سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ پولیس کو نقب زنی کیس میں حراست میں آئے 5 ملزمان میں سے ایک کے موبائل سے اجتماعی زیادتی کی ویڈیوز دریافت ہوئی ہے، ان ویڈیوز میں پولیس کے ہاتھوں پکڑے گئے 5 ملزمان میں سے 3 دیگر ملزمان بھی نظر آرہے ہیں۔
اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان راہگیروں کو لوٹتے ہیں۔ راہگیر کے ساتھ کوئی عورت یا لڑکی ہو تو اس کی اجتماعی عصمت دری کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر امریتا دوہن نے بتایا کہ ضلع کے دھریاود پولیس اسٹیشن نے ایک  خالی مکان سے 5 ملزمان کو ڈکیتی کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے ان سے سلاخیں اور تلواریں بھی برآمد کی ہیں۔ پولیس کی تفتیش میں ملزمان نے بتایا کہ وہ سنسان علاقے میں گھات لگا کر راہگیروں کولوٹتے ہیں ، اور رقم اور موبائل چھین لیتے تھے۔ اس کے ساتھ اگر کوئی خاتون راہگیر کے ساتھ ملتی ہے، تو اسے یرغمال بنا کر اجتماعی زیادتی کی جاتی ہے ، بعد ازاں اس کی ویڈیو بنا کر ویڈیو وائرل کرکے متاثرہ کو خاموش رہنے اور جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہیں۔
پولیس کی تفتیش میں ایک ملزم کے موبائل سے ملنے والی زیادتی کی ویڈیو میں نوعمر لڑکی کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ ملزم کیخلاف ہمت دکھاتے ہوئے اس متأثرہ لڑکی نے 17 جنوری کو دھریاود پولیس اسٹیشن میں اجتماعی عصمت دری کا مقدمہ درج کرایا تھا۔متاثرہ نے بتایا کہ 22 دسمبر کو وہ اپنے دوست اور دو جاننے والوں کے ساتھ بائک پر دوسرے گاؤں جا رہی تھی، اس دوران بائک پر سوار چار بدمعاشوں نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی،رقم اور موبائل چھین لئے،بعد ازاں متاثرہ کو ایک ویران جگہ پر لے جا کر اس کی عصمت دری کرکے فحش ویڈیو بھی بنایا۔
اس کے ساتھ اس نے دھمکی دی کہ اگر اس نے اس واقعہ کے بارے میں کسی کو اطلاع دی تو جان سے مار دیا جائے گا۔ایس پی ڈاکٹر امرتا دوہن نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں ایک نابالغ ملزم بھی شامل ہے، اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
تفتیش میں اجتماعی زیادتی کے مزید واقعات سامنے آنے کا امکان ہے۔ پولیس اب انہیں اجتماعی عصمت دری کیس میں گرفتار کرنے کی تیاری کررہی ہے ، ملزمان سے مزید کئی وارداتوں کا انکشاف بھی ہوسکتا ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button