
نئی دہلی، 19جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلوں کو منظوری دی گئی۔ میٹنگ کے بعد اطلاع دیتے ہوئے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ آج کابینہ کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قومی کمیشن برائے صفائی ملازمین کی میعاد یکم اپریل 2022 سے اگلے تین سال تک کیلئے توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اب اس کی مدت 31 مارچ 2025 تک ہوگی۔کابینہ نے قابل تجدید توانائی کے شعبے کی ترقی کے لیے IREDA میں 1500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو منظوری بھی دی ہے۔ علاوہ ازیں مرکزی کابینہ نے مخصوص قرض کے اکاؤنٹ میں قرض لینے والوں کو چھ ماہ کے لیے تسلسل پذیر ترقیاتی سود اور عام سود کے درمیان فرق کے’ انوگرہ ادائیگی‘ کی اسکیم کو بھی منظوری دے دی ہے



