بین ریاستی خبریں

رانچی ہاسٹل میں سیکس ریکیٹ بے نقاب، 10 خواتین سمیت 11 گرفتار

مغربی بنگال کی 10 خواتین سمیت 11 گرفتار

رانچی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)رانچی سے ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ایک گرلز ہاسٹل میں سیکس ریکیٹ منظم طریقے سے چلایا جا رہا تھا۔ یہ معاملہ شہر کے لال پور علاقے میں واقع اوم گرلز ہاسٹل کا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 خواتین سمیت 11 افراد کو حراست میں لیا ہے اور ریکیٹ کے پورے نیٹ ورک تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ہاسٹل کے احاطے سے جسم فروشی کا دھندا بڑے پیمانے پر چل رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ٹیم تشکیل دی گئی اور فوری طور پر چھاپہ مارا گیا۔ کارروائی کے دوران گرفتار شدہ نوجوانوں اور خواتین سے سخت پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ہاسٹل کو کافی عرصے سے سیکس ریکیٹ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ یہ گینگ لڑکیوں کو یہاں رکھ کر مختلف مقامات پر بھیجتا اور بدلے میں بھاری رقم وصول کرتا تھا۔چھاپہ مار کارروائی میں ڈی ایس پی سمیت کئی اعلیٰ افسران اور پولیس اہلکار شامل تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس ریکیٹ میں ہاسٹل انتظامیہ کے کردار کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور امکان ہے کہ اس میں کئی باہر کے لوگ بھی ملوث ہوں۔ تفتیش کا دائرہ وسیع کر کے ماسٹر مائنڈ اور اس کے ساتھیوں تک پہنچنے کی کوشش جاری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 19 اگست کو جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں بھی پولیس نے ایک بڑے سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش کیا تھا۔ اس دوران ہائی وے پر قائم چھ ہوٹلوں پر چھاپہ مارا گیا اور 26 مرد و خواتین کو مشکوک حالت میں گرفتار کیا گیا۔ بعد ازاں 17 افراد کو جیل بھیج دیا گیا جن میں ہوٹلوں کے آپریٹرز اور منیجر بھی شامل تھے۔


🌍 تازہ ترین خبریں، اپڈیٹس اور دلچسپ معلومات حاصل کریں!
🔗 اردو دنیا نیوز واٹس ایپ گروپ  یہاں کلک کریں👉

متعلقہ خبریں

Back to top button