
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور بی جے پی کے ممبر اسمبلی شبھیندو ادھیکاری نے بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ادھیکاری نے مودی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے کل بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت پارٹی کے بہت سارے اعلی رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔
مغربی بنگال میں حزب اختلاف کے قائد کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ادھیکاری پہلی بار بی جے پی کے اعلی رہنماؤں سے ملاقات کر رہے ہیں۔اس سال مارچ – اپریل میں مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میںادھیکاری نے نندی گرام سیٹ پر سخت مقابلہ میں ترنمول کانگریس کے چیف اور ریاستی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو شکست دی تھی۔



