قومی خبریں

سپر اسٹار شاہ رخ خان نے انجلی کے خاندان کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا، این جی او سے مالی مدد

این جی او میر فاؤنڈیشن انجلی سنگھ کے خاندان کی مدد کے لیے آگے آئی ہے۔

ممبئی ،7جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) سپر اسٹار شاہ رخ خان نہ صرف اداکاری بلکہ اپنی سخاوت کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ اب ان کی این جی او میر فاؤنڈیشن انجلی سنگھ کے خاندان کی مدد کے لیے آگے آئی ہے۔ انجلی سنگھ نئے سال میں جان کی بازی ہار گئی تھیں۔ اسے گاڑی کے نیچے گھسیٹا گیا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔ اس تناظر میں شاہ رخ خان کی این جی او نے مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا ہے تاکہ انجلی کی فیملی اس مشکل وقت میں اس کے اخراجات برداشت کر سکے۔دہلی کے ایک ذرائع نے بتایا کہ شاہ رخ خان کی میر فاؤنڈیشن نے انجلی سنگھ کے خاندان کو ایک بڑی رقم عطیہ کی ہے۔ تاہم دی گئی رقم کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔

انجلی اپنے گھر کی اکیلی کمانے والی لڑکی تھی جو اپنے خاندان کا خرچ چلاتی تھی۔ میر فاؤنڈیشن نے یہ قدم خاص طور پر انجلی سنگھ کی والدہ کے لیے اٹھایا ہے ،جنہیں صحت کے مسائل ہیں۔شاہ رخ خان نے اپنے مرحوم والد میر تاج محمد کے نام پر این جی او میر فاؤنڈیشن قائم کی ہے ،جس کا مقصد زمینی سطح پر تبدیلی لانا ہے اور یہ فاؤنڈیشن خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کام کرتی ہے۔ یہ عطیہ فاؤنڈیشن نے اس مقصد کے لیے انجلی کے خاندان کو دیا ہے۔شاہ رخ خان کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو ان دنوں وہ اپنی آنے والی فلم پٹھان کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ یہ فلم 25 جنوری 2022 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس میں شاہ رخ خان کے علاوہ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہیم نظر آئیں گے۔ جس کی فسطائی طاقتیں ’’ بے شرم رنگ‘‘ نامی گانے کو لے کر احتجاج کر کے پوری فلم کے ہی بائیکاٹ کا اعلان کر رہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button