سرورقفلمی دنیا

شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا انتظار اور طویل

ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جاسوسی کی فلموں کا سلسلہ بالی ووڈ میں کافی پرانا ہے۔بالی ووڈ کنگ #شاہ رخ خان اپنی فلم زیرو کے باکس آفس پر منھ کے بل گرنے کے بعد ایک بار پھر اٹھنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کی اگلی فلم پٹھان کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے جس میں وہ بھی ‘را’ ایجنٹ کے کردار میں ایک خاص مشن پر ہوں گے۔

فلم کی #شوٹنگ تو کافی پہلے شروع ہو چکی تھی لیکن کووڈ کے سبب اس میں تاخیر ہوتی جا رہی ہے۔ اب یہ فلم 2022 میں ریلیز ہوگی۔فلم پٹھان میں سلمان خان کا خصوصی رول ہے۔فلم کئی وجوہات کے سبب سرخیوں میں ہے سب سے زیادہ دلچسپی اس فلم میں سلمان خان کے کیمیو کو لے کر ہے اور اب #فلم میں #اداکار آشو توش رانا بھی شامل ہو چکے ہیں۔

جان #ابراہم کا کردار ایک کرائے کے دہشت گرد کا بتایا جا رہا ہے جبکہ ڈمپل #کپاڈیہ بھی ایک را افسر کے کردار میں نظر آئیں گی۔ویسے را نے اصل زندگی میں شاید اتنے مشن نہ کیے ہوں جتنے بالی ووڈ کے #ہیرو اور ہیروئنز نے را ایجنٹ بن کر بڑے پردے پر کیے ہیں۔ دیکھتے ہیں کہ اب اس پرانی بوتل میں اب کونسی نئی شراب پیش کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button