سرورقفلمی دنیا

شاہ رخ خان کے بیٹے کو7 اکتوبر تک این سی بی کی تحویل میں بھیجاگیا

ممبئی 4اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ آرین اب 7 اکتوبر تک این سی بی کی تحویل میں رہے گا۔ این سی بی نے آرین کی تحویل میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا جس کی سماعت پیر کو فورٹ کورٹ میں ہوئی۔ آرین 3 دن تک حراست میں رہے گا۔ آریان کے کیس کے وکیل ستیش مانشندے دیکھ رہے تھے۔

این سی بی کے ریمانڈ میں کہا گیا کہ تصاویر کی شکل میں حیران کن قابل اعتراض چیزیں آرین خان کے فون میں پائی گئی ہیں۔ این سی بی نے گیارہ تاریخ تک مزید حراست کا مطالبہ کیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ آرین کے فون سے تصویروں کی چیٹ کی شکل میں کئی لنکس ملے ہیں جو کہ بین الاقوامی منشیات کی اسمگلنگ کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

آرین خان اور ارباز مرچنٹ سے این سی بی کی حراست میں پوچھ گچھ کی گئی۔ اس دوران آرین ٹوٹ گیا۔ این سی بی نے کہاہے کہ تفتیش کے بعد انہوں نے منشیات کے حوالے سے مختلف مقامات پرچھاپے مارے جہاں سے بہت سے لوگ پکڑے گئے۔

انڈین فلم انڈسٹری کے زیادہ تر بڑے نام اس کیس پر چپ سادھے ہوئے ہیں تاہم بالی وڈ میں ’انا‘ کے نام سے مشہور سنیل شیٹی نے اس معاملے پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے نیوز ایجنسی ’اے این آئی‘ کو بتایا کہ ’جب بھی کوئی چھاپہ پڑتا ہے تو بہت سارے لوگوں کو لے کر جایا جاتا ہے۔ ہم فرض کرلیتے ہیں کہ بچے نے یقیناً کچھ استعمال کیا ہوگا۔‘’اس بچے کو موقع دیں اور صحیح معلومات سامنے آنے دیں۔ وہ ایک بچہ ہے اور اس کی دیکھ بھال کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔‘

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ پوجا بھٹ نے بھی ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ وہ شاہ رخ خان سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہیں اور یہ وقت بھی گزرجائے گا۔بالی وڈ کے بھائی کہلانے والے سلمان خان نے اس حوالے سے کچھ نہیں کہا تاہم  وہ منت کے علاقے میں شاہ رخ خان کے گھر ان سے ملنے گئے۔اس کے علاوہ شاہ رخ خان کے پرستار بھی ان کے گھر کے باہر ان سے یکجہتی کا اظہار کرنے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button