اسپورٹس

دوسرے ٹیسٹ میں ہندوستانی ٹیم میں ہوگی تبدیلی ، شہباز ندیم ہوسکتے ہیں باہر

دوسرے ٹیسٹ میں ہندوستانی ٹیم میں ہوگی تبدیلی ، شہباز ندیم ہوسکتے ہیں باہر

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن) چنئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے ہندوستانی ٹیم تبدیلی کے امکان ہیں ۔انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد جھارکھنڈ کے بائیں ہاتھ کے اسپنر شہباز ندیم کا باہر ہونا طے ہے،

امید ہے کہ ان کی جگہ آل راؤنڈر اکشر پٹیل کو شامل کیا جائے۔ منگل کو ختم ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں ہندوستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بدھ کے روز ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے ایک سینئر ذرائع نے بتایا کہ اکشر کو گھٹنوں کی معمولی چوٹ تھی اور انہوں نے نیٹ پر بیٹنگ شروع کردی ہے۔توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اگلے کچھ دنوں میں بولنگ شروع کردیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button