سرورقفلمی دنیا

ڈرگس پارٹی میں شمولیت کے الزام میں شاہ رخ خان کا بیٹاآریان خان گرفتار – و کئی دیگر مشہور شخصیات کے بچے

محض شاہ رخ خان کا بیٹا ہی نہیں ، کئی دیگر مشہور شخصیات کے بچے بھی ہیں شامل : ذرائع

ممبئی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بالی وڈ ’کنگ‘ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کو مبینہ طور پر منشیات رکھنے یا استعمال کرنے پر  نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے حراست میں لے لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے کو 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک  کروز شپ (پانی کا جہاز) پر ہونے والی پارٹی پر  چھاپہ کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔  کل آٹھ افراد میں دو خواتین بھی شامل ہیں ، جن سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ان کے نام یوں ہیں : من من دھمیچا،نوپور ساریکا، اسمیت سنگھ ، موہک جیسوال ، وکرانت چھوکر ، گومت چوپڑا ، آریان خان ، ارباز مرچنٹ ۔ ایجنسی نے کہا کہ آریان خان سمیت تمام آٹھ لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

این سی بی ذرائع کے مطابق ، آریان خان کا فون قبضے میں لے لیا گیا ہے اور اسے اسکین کیا جا رہا ہے تاکہ وہ منشیات کے رکھنے یا اس میں ملوث ہونے کے کسی اشارے کی جانچ کر سکے۔آریان خان شاہ رخ خان اور گوری خان کے بڑے بیٹے ہیں۔این سی بی نے کروز پارٹی کے 6 منتظمین کو بھی طلب کیا ہے۔ تین لڑکیاں جو دہلی سے کروز پارٹی میں شامل ہونے کے لیے پہنچی تھیں انہیں بھی حراست میں لیا گیا اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ان میں کچھ نامور تاجروں کی بیٹیاں بھی شامل ہیں۔

ممبئی سے گوا جانے والی کروز میں چلنے والی ریو پارٹی کے تار نہ کہ صرف شاہ رخ خان کے بیٹے، بلکہ کئی دیگراسٹار کے بچوں کے بھی جڑ ے ہوئے ہیں ۔ این سی بی ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد کے موبائل کی تلاشی کے بعد ایک بڑے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے ۔ تحقیقات کے دوران نہ صرف بالی وڈ اسٹاروں اور ان کے بچوں کے نام بلکہ فلمی ستاروں کے نام بھی سامنے آئے ہیں ،جو پہلے حراست میں لیے گئے تھے۔
تحقیقات کی سوئی فی الحال ممبئی کے ساتھ ساتھ دہلی اور گڑگاؤں سے بھی جڑ رہی ہے۔ اس کروز پر پارٹی کے انتظام کا شبہ بٹاٹا گینگ پر ہوتا ہے۔نارکوٹکس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں بٹاٹا گینگ ممبئی کے نوجوانوں میں ڈرگس کی فروختگی کے متعلق زیادہ سرگرمی بڑھا رہا ہے۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کو موصولہ رپورٹ کے مطابق اس طرح کی بڑی پارٹیاں بٹاٹا گینگ کے کارندوں کے اشارے پر منعقد کی جاتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ممبئی میں منعقدہ اس کر وز پارٹی میں بٹاٹا گینگ کے کارندوں نے ڈرگس سپلائی کی تھیں۔ ممبئی کا سب سے بڑا ڈرگس سپلائر فاروق بٹاٹا اور اس کا بیٹا شاداب بٹاٹا اپنے تقریباً 70 سے 80 کارکنوں کے ذریعے پورے ممبئی میں ڈرگس سپلائی کرتے ہیں۔علاوہ ازیں معلومات کے مطابق یہ منشیات فروش بڑے لوگوں کے بچوں کو ایسی بڑی پارٹیوں میں پھنسا کر لاکھوں کروڑوں روپے کے سودے بھی کرتے ہیں ۔
ممبئی این سی بی سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ریو پارٹی میں کئی بڑی شخصیات کے بچے اور ممبئی ، گڑگاؤں اور دہلی کے کچھ لوگوں کاانکشاف ہوا ہے ۔ این سی بی کے ایک عہدیدار جو افسران میں سے ایک تھے جنہوں نے جہاز پر منعقد ہونے والی ریو پارٹی میں چھاپہ مارا ہے ، نے بتایا کہ جیسے ہی گزشتہ رات ممبئی سے گوا جانے والی کرزو میں 10 بجے کے بعد پارٹی شروع ہوئی ، اس دوران کئی دوسرے جس میں شاہ رخ خان کا بیٹا آریان بھی شامل تھا، اس کی شناخت کرلی گئی ۔
 اس ٹیم سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ نہ صرف ہفتے کے روزکروز پر منعقد ہونے والی پارٹی پر نظر رکھے ہوئے ہیں بلکہ اگلے چند مہینوں میں ممبئی کے مختلف علاقوں میں منعقد ہونے والی کچھ بڑی پارٹیاں بھی ہیں۔ ذرائع سے یہ بھی پتہ چلاہے کہ اس جہاز میں دہلی اور گڑگاؤں کے کچھ نوجوان بھی شامل تھے جو ہفتہ کی رات گئے تھے ، جو پہلے ہی اس علاقہ میں ریو پارٹیوں کا اہتمام کر رہے ہیں۔
فی الحال ان گرفتار افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے لیکن این سی بی نے دہلی اور ہریانہ کے متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہفتہ کی رات ممبئی جہاز پر پکڑے گئے ایک شخص کی شناخت دہلی سے تعلق رکھنے والے شخص کے طور پر کی گئی ہے جس نے اس سے قبل دہلی اور گڑگاؤں میں کچھ ریو پارٹیوں کا اہتمام کیا ہے۔
 مزید کارروائی ان کے بیان کی بنیاد پر کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ این سی بی کی ٹیم مسافروں کے بھیس میں جہاز پر سوار تھی۔ایجنسی نے اس کی وضاحت کہ ضبط شدہ ڈرگ میں ایکس ٹسی ، کوکین ، ایم ڈی (میفیڈرون) اور چرس جیسی ڈرگس برآمد کی گئیں۔ ایجنسی نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران تمام مشتبہ افراد کی معلومات کے مطابق تلاشی لی گئی ، مختلف ڈرگس جیسے ایم ڈی ایم اے،ایکس ٹسی ، کوکین ، ایم ڈی (میفیڈرون) اور چرس برآمد کی گئیں، اور ڈرگس برآمدگی کے سلسلے میں ان کے کردار کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button