شکرقندی کے حیرت انگیز طبی فوائد
انسولین کی بہتری
تحقیق کے مطابق شکرقندی سے ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں میں انسولین کی حساسیت بہتر ہوتی ہے۔ اس میں موجود فائبر بھی اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہے۔ تحقیق کے مطابق فائبر کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد میں ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
بلڈ پریشر میں مفید
امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق زیادہ نمک والی غذاؤں سے گریز اور پوٹاشیم سے بھرپور غذا کا استعمال ضروری ہے۔ 124 گرام شکرقندی میں 256 ملی گرام پوٹاشیم موجود ہوتا ہے، جو دل کی شریانوں کی صحت کے لیے اہم ہے اور بلڈ پریشر کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
کینسر کی روک تھام
شکرقندی بیٹا کیروٹین کا بہترین ذریعہ ہے، جو جسم میں جا کر وٹامن اے میں بدل جاتا ہے اور ایک طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ بیٹا کیروٹین خلیات کو نقصان سے بچانے میں مدد دیتا ہے، جو مختلف اقسام کے کینسر کے خلاف دفاع فراہم کرتا ہے۔
قبض اور نظام ہاضمہ میں بہتری
شکرقندی میں موجود فائبر ہاضمے کے افعال کو بہتر بناتی ہے اور قبض کی روک تھام کرتی ہے۔ تحقیقی رپورٹس کے مطابق فائبر کا مناسب استعمال آنتوں کے کینسر کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔
بینائی کا تحفظ
بیٹا کیروٹین جسم میں جا کر وٹامن اے میں بدلتا ہے، جو بینائی کے لیے نہایت اہم ہے۔ شکرقندی کا استعمال آنکھوں کی صحت کو بہتر بنانے اور عمر کے ساتھ بینائی میں آنے والی کمزوری کو روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
مدافعتی نظام میں معاون
شکرقندی میں وٹامن سی اور آئرن موجود ہوتے ہیں، جو مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ وٹامن سی کی کمی خون کی کمی اور عام بیماریوں کے خلاف کمزور مدافعت کا سبب بن سکتی ہے۔
ورم کی روک تھام
شکرقندی میں موجود کولین نامی جزو مسلز کی حرکت اور یادداشت کو بہتر بناتا ہے اور اعصابی نظام کی معاونت کرتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق کولین کا زیادہ استعمال دمہ کے مریضوں میں ورم کی روک تھام میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
غذائی اجزاء
124 گرام شکرقندی میں درج ذیل غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں:
- پانی: 98.7 گرام
- کیلوریز: 108
- پروٹین: 2 گرام
- چکنائی: 3 گرام
- کاربوہائیڈریٹس: 18.7 گرام
- فائبر: 2.48 گرام
- کیلشیئم: 50.8 ملی گرام
- میگنیشیم: 19.8 ملی گرام
- فاسفورس: 50.8 ملی گرام
- پوٹاشیم: 259 ملی گرام
- سوڈیم: 306 ملی گرام
- وٹامن سی: 9 ملی گرام
- دیگر اجزاء: فولیٹ، کولین، وٹامن اے، بیٹا کیروٹین، وٹامن K
نوٹ: شکرقندی کا استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کریں۔
🌍 اردو دنیا – واٹس ایپ گروپ
ادب، خبریں، اسلامی معلومات اور دیگر دلچسپ موضوعات کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں۔
🔗 گروپ جوائن کرنے کے لیے لنک پر کلک کریں



