
نئی دہلی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی رہائش گاہ پر ہفتے کے روز ملاقات کی ،جس سے قیاس آرائیوں کا دور شروع ہونے کے ساتھ ہی سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے ۔ #وزیر اعظم کے دفتر نے مسٹر #مودی اور مسٹر #پوار کے درمیان آج ہونے والی ملاقات کی اطلاع دی اور دونوں #لیڈروں کی ملاقات کی تصاویر بھی ٹویٹ کیں ۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ کے مانسون سیشن سے دو دن قبل وزیر اعظم سے این سی پی لیڈر کی ملاقات کو مہاراشٹر کی مخلوط حکومت کے حلیفوں کے مابین تناؤ کی خبروں کے درمیان اہم خیال کیا جا رہا ہے ۔
مسٹر پوار نے کہا کہ ملاقات میں میں کوئی سیاسی گفت و شنید نہیں ہوئی ہے۔ گزشتہ دنوں کوآپریٹو بینکوں کے تعلق سے وزیر اعظم کو ارسال کئے گئے مکتوب کے تعلق سے انہوں نے مسٹر مودی سے ملاقات کے لئے وقت مانگا تھا اور اسی معاملے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ کوآپریٹو بینک ریاستی حکومت کے ماتحت ہیں اور یہ مکمل طور پرریاستوں کا معاملہ ہے اور اس میں کسی بھی طرح کی مداخلت ریاست کے حقوق میں مداخلت ہے۔



