شرد پوار نے این سی پی سربراہ کے عہدے سے مستعفی
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدرشرد پوار نے آج یہاں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا
ممبئی، 2 مئی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (NCP) کے صدرشرد پوار نے آج یہاں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔جس کے بعد ریاست بھر میں پارٹی کارکنوں نے احتجاج کرکے ان سے استعفیٰ واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔ان کی سوانح عمری جس میں ان کے سیاسی کیریئر کے تعلق سے مختلف انکشافات کئے گئے ہیں کے رسم اجراء کے بعد انہوں نے یہ اعلان کیا۔انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے پوار نے کہا کہ میں این سی پی کے قومی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں، لیکن وہ سیاست میں سرگرم رہیں گے، نیز انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ابھی تک اس بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے کہ شرد پوار کی جگہ پارٹی سربراہ کون ہوگا۔ پوار کے این سی پی کے اعلیٰ عہدہ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے فوراً بعد، پارٹی دفتر میں رضاکاروں نے زبردست احتجاج دیکھا گیا ،جس میں ان سے استعفیٰ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق، پارٹی کے سینئر لیڈر پوار sharad pawar کے فیصلے سے قائل نظر نہیں آئے اور انہوں نے نعرے بازی شروع کر دی کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لیں این سی پی کے کارکنان کہہ رہے ہیں کہ جب تک شرد پوار اپنا فیصلہ واپس نہیں لیتے وہ مقام احتجاج سے باہر نہیں جائیں گے۔



