اسپورٹس

آٓئی پی ایل سے قبل شاردال ٹھاکر کا دھماکہ،

گیندوں

57 گیندوں پر 92 رنز بنا ممبئی کو دلائی جیت

ممبئی: (اردودنیا.اِن)آئی پی ایل سے ٹھیک پہلے چنئی سپر کنگز کے آل راؤنڈر اور فی الحال وجے ہزارے ٹرافی میں ممبئی کے لئے کھیل رہے ہیں شاردال ٹھاکر دھماکہ کررہے ہیں ،جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے وجے ہزارے ٹرافی کے ایلیٹ گروپ ڈی میچ میں شاردال ٹھاکر نے 57 گیندوں پر 92 رن کی شاندار اننگ کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔

اس میچ میں ممبئی نے ہماچل پردیش کو 200 رنز سے شکست دی۔شاردال ٹھاکر نے 57 گیندوں پر چھ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 92 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ سوریا کمار یادو نے 75 گیندوں پر 15 چوکوں کی مدد سے 91 اور آدتیہ تارے نے 98 گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 83 رنز بنائے۔

ان کھلاڑیوں کی بدولت ممبئی نے 50 اوور میں نو وکٹوں پر 321 رنز بنائے۔ ممبئی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہماچل پردیش کی اننگز 24.1 اوورز میں 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ممبئی کی یہ مسلسل پانچویں جیت ہے اور گروپ ڈی میں 20 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

ہماچل پردیش کے لئے مینک ڈاگر نے 20 گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 38 رنز بنائے۔ممبئی کی طرف سے پرشانت سولنکی نے چار ، شمس ملانی نے تین ، دھول کلکرنی نے دو اور موہت اوستی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہماچل پردیش کی طرف سے کپتان رشی دھون نے چار ، پنکج جیسوال نے تین ، ووہب اروڑا نے ایک وکٹ حاصل کیا اور مینک نے ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button