نئی دہلی ، 24جنوری (اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کی ایک عدالت نے شرجیل امام کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ شرجیل امام کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور دہلی کے جامعہ علاقہ میں مبینہ اشتعال انگیز تقاریر کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔شرجیل امام کو 28 جنوری 2020 کو بہار کے جہان آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اپریل 2020 میں دہلی پولیس نے شرجیل امام پر بغاوت کا الزام لگایاتھا۔
دہلی پولیس کے مطابق ان کی تقریر سے لوگوں میں بغاوت کیلئے حوصلہ افزائی ہوئی جس کی وجہ سے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے علاقہ میں فسادات رونما ہوئے۔دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے اپنی تحقیقات میں پایا کہ شرجیل امام نے جامعہ یونیورسٹی اور علی گڑھ میں مبینہ اشتعال انگیز تقریریں کی تھیں۔
27 نومبر کوشرجیل امام کو الہ آباد ہائی کورٹ نے جنوری 2019 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں ان کے خلاف دائر ایک اور مقدمہ کے سلسلے میں ضمانت دی تھی۔



