منی لانڈرنگ کیس میں شلپا شیٹی اور راج کندرا کو ہائی کورٹ سے ملی راحت
ممبئی ،11اکتوبر (اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)
شلپا شیٹی اور راج کندرا کے منی لانڈرنگ کیس میں ایک نیا اآپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں بامبے ہائی کورٹ نے شلپا شیٹی اور ان کے شوہرکو عبوری راحت دی ہے۔ قبل ازیں شلپا اور راج نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے انہیں اپنا مکان خالی کرنے کا نوٹس بھیجا تھا اور اس فارم ہاؤس کو عارضی طور پر تفتیشی ایجنسی نے منی لانڈرنگ کیس میں ضبط کرلیا تھا، لیکن اب عدالت نے کہا ہے کہ ای ڈی ان نوٹس پر اس وقت تک عمل درآمد نہ کریں، جب تک ان کی اپیل پرفیصلہ نہیں ہو جاتا۔
ای ڈی نے بمبئی ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ وہ شلپا شیٹی اور راج کندرا کو جاری کردہ بے دخلی کے نوٹس کو اس وقت تک نافذ نہیں کرے گا جب تک ان کی اپیل پر حکم نہیں آجاتا۔شلپا شیٹی اور راج کندرا کو بامبے ہائی کورٹ سے راحت ملی ہے۔خیال رہے کہ یہ معاملہ پراپرٹی اٹیچمنٹ سے متعلق ہے، جس میں ای ڈی نے شلپا شیٹی اور راج ک کندرا کوممبئی اور پونے میں اپنے گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا، لیکن اب انہیں اگلے حکم تک گھر خالی نہیں کرنا پڑے گا۔ اس معاملہ کے سامنے آنے کے بعد، ای ڈی نے بمبئی ہائی کورٹ میں کہا ہے کہ وہ شلپا شیٹی اور راج کندرا کو جاری کیے گئے بے دخلی کے نوٹس کو اس وقت تک نافذ نہیں کرے گا جب تک ان کی اپیل پر حتمی فیصلہ نہیں ہو جاتا۔
دراصل 27 ستمبر کو ای ڈی نے شلپا شیٹی اور کندرا کو جوہو، ممبئی میں اپنا گھر اور پونے میں ایک فارم ہاؤس کو 10 دن کے اندر خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا۔ اس کیخلاف شلپا شیٹی اور کندرا نے بامبے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔ نیز اسے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس نوٹس کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اسی وقت جسٹس ریوتی موہتے ڈیرے اور جسٹس پی کے چوہان کی بنچ نے جمعرات کو اس معاملہ میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے شلپا شیٹی اور راج کندرا کو اسٹے کی درخواست دینے کی اجازت دی ہے۔