بین ریاستی خبریں

شیوسینا کا یوپی کی تمام نشستوں پر اسمبلی انتخابات لڑنے کا اعلان

لکھنؤ ، 11ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)شیوسینا یوپی اسمبلی انتخابات میں تمام 403 نشستوں پر الیکشن لڑے گی۔ یہ فیصلہ پارٹی کے صوبائی ایگزیکٹو اجلاس میں کیا گیا ہے۔میٹنگ میں شیوسینا نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت صوبہ میں امن و امان کے انتظامات میں ناکام ہوچکی ہے ، صوبہ کی بہنیں اور بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں۔

دارالشفا میں منعقدہ اجلاس میں ریاستی سربراہ ٹھاکر انل سنگھ نے کہا کہ یوپی میں حکومت برہمنوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں طبی اور تعلیمی نظام کی صورتحال نہایت ہی خستہ ہے ، عوام روزگاری اور مہنگائی سے بری طرح دوچار ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button