سرورققومی خبریں

شیوسینا: جموں و کشمیر میں کیابرقع پر پابندی لگانے کا مطالبہ

جموں: (اردودنیا.اِن)شیو سینا نے جموں و کشمیر میں فرن اور برقعہ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ جموں و کشمیر میں حالیہ دنوں میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے لئے فیرن اور برقعے کا سہارا لیا ہے۔ جموں میں شیوسینا نے فیرن اور برقع پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے، کیوں کہ دہشت گرد روایتی فرن اور برقع کو ڈھال کے طور پراستعمال کر رہے ہیں۔

شیوسینا کے جموں و کشمیر کے صدر منیش سنہا کے مطابق قومی سلامتی کومدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو جلد ہی فران اور برقع پر پابندی عائد کرنی چاہئے۔منیش ساہنی کے مطابق بہت سے ممالک پہلے ہی اس طرح کے ملبوسات پر پابندی عائد کر چکے ہیں اور ایسی صورتحال میں جموں و کشمیر میں یہ اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔ساتھ ہی شیوسینا نے پاکستان اور ہندوستان کی سرحد پر جنگ بندی کو بھی پاکستان کا دکھاوا قرار دیا۔

شیوسینا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ماضی میں پاکستان نے متعدد بار اس طرح کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا لیکن اسی کے ساتھ ہی پاکستان اپنی عداوتوں سے باز نہیں آیا۔ شیوسینا کے مطابق وقت آگیا ہے جب ہندوستان پاکستان کو اپنا صحیح مقام دکھائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button