بین ریاستی خبریں

شیوسینا کے ایم ایل اے دلیپ لانڈے کی غنڈہ گردی ٹھیکیدار کو کیچڑ میں بٹھایا، پھر اس پرکچرا ڈلوایا، ویڈیو وائرل

ممبئی:(اردودنیا/ایجنسیاں)ممبئی میں بارش کے ساتھ ہی پانی جمع ہونے کی شکایات آنے لگی ہیں۔ پانی جمع ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں چانڈیولی سے شیوسینا کے ایم ایل اے کی دلیپ لانڈے کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ زبردستی کسی شخص کو نالی کے کیچڑ میں بیٹھا تے ہیں اور کچھ لوگوں سے اس پر کچرا پھینکوا دیتے ہیں۔

نالے سے گندا پانی اور کچرا ڈال کر بی ایم سی کے ٹھیکیدار کونہلانے کا یہ ویڈیو ممبئی کے علاقے چانڈیولی کی ہے۔

نالی کی صفائی کا کام وقت پر نہ کرنے پر شیوسینا کے ایم ایل اے دلیپ لانڈے نے ٹھیکیدار کو اس طرح سے سبق سکھایا۔ لانڈے کا کہنا ہے کہ پندرہ دن سے نالوں کی صفائی کے لئے ٹھیکیدار سے درخواست کی جارہی تھی لیکن وقت پر کام نہ کرنے کی وجہ سے انہیں شیو سینا انداز میں سبق سکھانا پڑا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button