سابق وزیر نے سماج وادی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں ہوئے شامل
لکھنؤ،31؍دسمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قانون ساز کونسلر اور اتر پردیش کے سابق وزیر شترودرا پرکاش Shatrudra Prakash جمعہ کو اپنے حامیوں کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے۔ پرکاش نے یہاں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں سینئر لیڈروں کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ بی جے پی ہیڈکوارٹر میں پارٹی کے ریاستی صدر سواتنتر دیو سنگھ نے پرکاش کو بی جے پی کی رکنیت دلائی اور گلدستے کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔
پرکاش جو طالب علمی کی زندگی سے ہی سوشلسٹ نظریہ سے منسلک تھے، نے ایس پی سے تعلق توڑ لیا اور ممتاز سماجوادی رہنما راج نارائن کی برسی پر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔راج نارائن نے 1977 کے لوک سبھا انتخابات میں رائے بریلی سیٹ سے اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کو شکست دی تھی۔



