قومی خبریں

ٹول کٹ کیس میں چھتیس گڑھ حکومت کو جھٹکا ، سابق وزیراعلیٰ کے خلاف درج کی گئی تھی ایف آئی آر

نئی دہلی ،22؍ ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ٹول کٹ کیس میں چھتیس گڑھ حکومت کو کوئی راحت نہیں ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کے بی جے پی کے سینئر لیڈررمن سنگھ اور سمبت پاترا کے خلاف درج ایف آئی آر کو روکنے کے فیصلے کے خلاف چھتیس گڑھ حکومت کی درخواست سننے سے انکار کر دیا۔

سمبت پاترا نے کورونا دور میں کانگریس کی مبینہ ٹول کٹ کا مسئلہ اٹھایاتھا۔ اس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کانگریس نے پولیس کو شکایت دی تھی۔ رمن سنگھ (سابق سی ایم رمن سنگھ) اور سمبت پاترا نے ہائی کورٹ میں دو الگ الگ درخواستیں دائر کی تھیں تاکہ ان کے خلاف دارالحکومت رائے پور کے سول لائن پولیس اسٹیشن میں ٹول کٹ کیس کے حوالے سے درج ایف آئی آر کو کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست گزاروں کی جانب سے کہا گیا کہ ان کے خلاف کوئی جرم نہیں بنتا ہے ۔ایف آئی آر کو تعصب اور سیاست سے متاثر قرار دیتے ہوئے درخواست گزاروں کی جانب سے عبوری راحت طلب کی گئی ، جون میں ہائی کورٹ نے دونوں فریقوں کو سننے کے بعد ریاست کو تین ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی ہدایت دی تھی اور عبوری راحت کے معاملے پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

بعد میں ہائی کورٹ میں جسٹس نریندر کمار ویاس نے ٹول کٹ کیس میں سنگھ اور پاترا کو عبوری راحت دیتے ہوئے اگلی سماعت تک ان کے خلاف ایف آئی آر اور مزید تفتیش پر روک لگا دی تھی۔ 19 مئی کو کانگریس کی طلبہ یونین این ایس یو آئی نے چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ رمن سنگھ اور بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا کے خلاف رائے پور میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

اس معاملے میں رائے پور پولیس نے رمن سنگھ سے پوچھ گچھ کی تھی اور سمبت پاترا کو سمن بھی جاری کیا تھا۔پولیس نے آئی پی سی کی دفعات 469 (شبیہہ کو نقصان پہنچانے کے ارادے سے جعلسازی) ، 504 ، 505 (1) (بی) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔کانگریس نے اے آئی سی سی ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے خلاف جعلی لیٹر ہیڈ بنانے اور جھوٹے اور من گھڑت مواد شائع کرنے کی شکایت درج کرائی تھی۔

نیز ہی بی جے پی نے کہا کہ ٹول کٹ کے ذریعے کانگریس قائدین نے پی ایم مودی اور ملک کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی۔ چھتیس گڑھ حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ ہائی کورٹ نے اپنے عبوری حکم میں ایف آئی آر کو سیاست سے متاثر اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔ عدالت نے حکومت کو یہ بتانے کا کوئی موقع نہیں دیا کہ ایف آئی آر کیوں درج کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button