سرورقفلمی دنیا

امیتابھ بچن نہیں دھرمیندر کو شعلے کیلئے زیادہ معاوضہ ملا

فلم کی ریلیز کے بعد بنانے والے تو امیر ہو گئے لیکن اداکاروں کو اتنی فیس نہیں ملی

ممبئی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) 1975 میں سنجیو کمار، امیتابھ بچن،جیا اور دھرمیندر،ہیمامالنی، اداکاری والی فلم شعلے کے نام سے ریلیز ہوئی۔ اس فلم نے باکس آفس پر دھوم مچا دی۔ 3 کروڑ کے بجٹ سے بنی یہ فلم 25 ہفتے تک سینما گھروں میں لگی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ 25 کروڑ ٹکٹ فروخت ہوئے اور فلم شعلے  ہندوستانی باکس آفس پر 35 کروڑ روپے کمائے۔

فلم کی ریلیز کے بعد بنانے والے تو امیر ہو گئے لیکن اداکاروں کو اتنی فیس نہیں ملی۔ 35 کروڑ روپے کمانے والی اس فلم کے مرکزی اداکار امیتابھ بچن کو ایک لاکھ روپے دیئے گئے۔ سنجیو کمار کو ٹھاکر بلدیو سنگھ کا کردار ادا کرنے کے لیے 1 لاکھ 25 ہزار روپے ملے۔ وہیں گبر سنگھ کا کردار ادا کرنے والے امجد خان نے صرف 50 ہزار روپے فیس لی۔ہیما مالنی نے ’بسنتی‘ کا کردار ادا کرنے کے لیے 75 ہزار روپے لیے۔

جیا بھادوری کو رادھا کے لیے 35 ہزار روپے دیے گئے۔ جبکہ اسرانی کو ‘جیلر’ کے لیے 15 ہزار، وجو کھوٹ کو ‘کالیا’ کے لیے 10 ہزار، میک موہن کو ‘سامبا’ کے لیے 12 ہزار اور امام صاحب کو ‘رحیم چاچا’ کے لیے 8 ہزار روپے ملے۔ اب بات کرتے ہیں ‘ویرو’ کا کردار ادا کرنے والے دھرمیندر کی تو انہوں نے سب سے زیادہ فیس لی۔ فلم بنانے والوں نے انہیں 1 لاکھ 50 ہزار روپے دیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button