قومی خبریں

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس: بشنوئی گینگ کا ایک اور رکن گرفتار

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں ممبئی پولیس کو ایک اور کامیابی ملی

ممبئی ، 14مئی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں ممبئی پولیس کو ایک اور کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے لارنس بشنوئی گینگ کے ایک اور رکن کو گرفتار کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ہریانہ کے فتح آباد کے رہنے والے ہرپال سنگھ (34) کے طور پر کی گئی ہے۔اسے ممبئی کرائم برانچ کی ایک ٹیم نے پیر کی شام ان کے آبائی شہر سے گرفتار کیا تھا۔ ہرپال سنگھ کو منگل کی صبح ممبئی لایا گیا تھا اور اسے بعد میں عدالت میں پیش کیا جائے گا وہ اس معاملے میں گرفتار ہونے والا چھٹا ملزم ہے۔آپ کو بتادیں کہ 14 اپریل کی صبح سلمان خان کے گھر کے باہر موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے فائرنگ کر دی تھی، جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔

اس کے بعد اس معاملے میں ایک کے بعد ایک چھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جن میں سے ایک ملزم ہلاک ہو چکا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم محمد رفیق تھا جس نے تفتیش کے دوران ہرپال سنگھ کا نام بتایا تھا۔پولیس سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق یہ ہرپال ہی تھا جس نے رفیق کو سلمان خان کے گھر کے قریب ریکی کرنے کو کہا تھا اور بدلے میں اسے 2 سے 3 لاکھ روپے بھی دیے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ اس معاملے میں پولیس نے سب سے پہلے وکی گپتا اور ساگر پال کو گرفتار کیا تھا جنہوں نے فائرنگ کی واردات کو انجام دیا تھا۔ اس کے بعد انوج تھاپن اور سونو نامی ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے بعد پولیس نے راجستھان سے رفیق کو گرفتار کیا اور اب ہرپال سنگھ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔رفیق نے پولیس کے سامنے جو انکشاف کیا اس نے سب کو چونکا دیا۔ رفیق نے کہا تھا کہ انہوں نے صرف سلمان خان کے گھر کی ریکی نہیں کی بلکہ دو اور اداکار بھی ہیں جن کے گھر ریکی کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button