قومی خبریں

آزاد ہندوستان کے پہلے ووٹر شیام شرن نیگی کا انتقال

شملہ، 5نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ہماچل پردیش کے کنور ضلع کے کلپا کے رہنے والے آزاد ہندوستان کے پہلے ووٹر ماسٹر شیام شرن نیگی کا انتقال ہوگیا ہے۔ ضلع ڈپٹی کمشنر عابد حسین صادق نے شیام شرن نیگی کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔مسٹر نیگی کا ہفتے کی صبح انتقال ہوگیا تھا۔ وہ 106 سال کے تھے اور ملک میں پہلی بار ہوئے الیکشن میں سب سے پہلے انہوں نے ووٹ ڈالا تھا۔مسٹر نیگی نے بدھ کو کلپا میں اپنے گھر سے پہلی بار بیلٹ پیپر سے 14ویں اسمبلی کیلئے ووٹنگ کی تھی۔وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ملک کے سب سے عمر دراز ووٹر مسٹر نیگی کی ستائش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے نئی نسل کے لوگ چناؤ کیلئے تحریک پائیں گے۔

واضح رہے کہ پہلے نیگی نے کہاتھا کہ وہ پولنگ مرکز میں جاکر ووٹ ڈالیں گے،لیکن صحت ناساز ہونے کی وجہ سے ووٹنگ گھر سے ہی کرنی پڑی۔ 34ویں بار ووٹ کرنے والے شیام شرن نیگی نے پہلی بار بدھ کو ڈاک ووٹ کے ذریعہ ووٹنگ کی تھی۔جولائی 1917 میں پیدا ہوئے مسٹر نیگی نے 1951 سے لے کر اب تک 16 بار لوک سبھا الیکشن میں ووٹنگ کی ہے۔وہ 1951 سے ہر الیکشن میں ووٹ ڈالتے رہے ہیں۔چیف الیکشن افسر منیش گرگ نے بھی عمر دراز ووٹر شرن نیگی کو ووٹ ڈالنے پر مبارکباد دی تھی۔

ہماچل پردیش کے وزیراعلی جے رام ٹھاکر نے آزاد ہندوستان کے پہلے ووٹر اور کنور سے تعلق رکھنے والے شیام سرن نیگی جی کے انتقال پر دکھ کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنا فرض ادا کرتے ہوئے 34 ویں بار گزشتہ دو نومبر کو ہی اسمبلی الیکشن کیلئے اپنا پوسٹل ووٹ ڈالا،ان کی یادیں ہمیشہ افسردہ کریں گی۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ملک کے پہلے ووٹر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button