سرورقفلمی دنیا

کترینہ کیف کی ہم شکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی ہم شکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔سوشل میڈیا اسٹار اور انفلوئنسر الینا رائے حیرت انگیز طور پر کترینہ کیف سے بے حد مشابہت رکھتی ہیں۔ الینا سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فعال ہیں اور ان کے انسٹاگرام پر 2 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ انہوں نے خود کو انسٹاگرام پر اداکارہ کے طور پر متعارف کروایا ہوا ہے۔
الینا اکثر اپنی تصاویر اور مختصر ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کرتی ہیں۔ اور کترینہ کیف سے بے حد مشابہت کی وجہ سے اکثر صارفین کنفیوز ہوجاتے ہیں کہ کیا یہ واقعی الینا رائے ہیں یا کترینہ کیف۔ سوشل میڈیا پر بہت سارے صارفین نے الینا رائے کو کترینہ کیف کی کاربن کاپی قراردیا۔
کترینہ کیف کی ہم شکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
کترینہ کیف کی ہم شکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

واضح رہے یہ پہلی بار نہیں ہے جب کسی مشہور فنکار کے ہم شکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہوں اس سے قبل متعدد بالی ووڈ فنکاروں سے مشابہت رکھنے والے افراد کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button