بین الاقوامی خبریں

سال2000ء کے بعد سوا لاکھ فلسطینی اسرائیلی زندانوں میں قید کیے گئے

رملہ،30؍ ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2000ء میں شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ الاقصیٰ کے بعد قابض صہیونی ریاست کی افواج نے ایک لاکھ 30 ہزار فلسطینیوں کو جیلوں میں قید کیا۔ ان میں 2364 خواتین اور 18500 نابالغ بچے شامل ہیں۔

مرکز اسیران اسٹڈی سینٹر کے مطابق یہ اعدادو شمار 28 ستمبر 2000ء سے 28ستمبر2021ء کے درمیان کے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینی تحریک انتفاضہ کو ناکام بنانے کے لیے فلسطینیوں کی گرفتاریوں کو ایک ہتھکنڈے کیطورپر اختیار کیا اور غرب اردن میں ہزاروں فلسطینیوں کو بغیر کسی جرم کے پابند سلاسل کردیا گیا۔

اس وقت غرب اردن کے ہزاروں فلسطینی اسرائیلی زندانوں میں قید ہیں جب کہ 2002ء میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی تعداد صرف سات سو تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحریک انتفاضہ الاقصیٰ کے ابتدائی برسوں کے دوران فلسطینیوں کی گرفتاریوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ تحریک انتفاضہ کے سال 12 ہزار فلسطینیوں کو پابند سلاسل کیا گیا۔

اس وقت اسرائیلی زندانوں میں 4800 فلسطینی قید ہیں جن میں 36 خواتین اور 220 بچے ہیں۔10 فلسطینی ارکان پارلیمنٹ اور 530 انتظامی قیدی شامل ہیں۔اسیران اسٹڈی سینٹر کے ڈائریکٹر ریاض الاشقر نے بتایا کہ قابض صہیونی فوج نے بلا امتیاز مردوں کے ساتھ فلسطینی خواتین کو بھی زندانوں میں قید کرنے کی پالیسی اپنائی۔

21 سال کے دوران 2364 خواتین کو حراست میں لیا گیا۔ ان خواتین میں سیاسی رہ نما، دانشور، اساتذہ، طلبات، عمر رسیدہ خواتین، شادی شدہ، بچوں کی مائیں اور شہدا کی بیوہ اور اسیران کی بیویاں شامل ہیں۔ اس وقت بھی اسرائیلی زندانوں میں 36فلسطینی اسیرخواتین غیرانسانی ماحول میں قید ہیں۔


اسرائیلی پولیس نے یروشلم میں مبینہ چاقو حملہ کرنے کی کوشش کرنے والی خاتون کو ہلاک کر دیا 

اسرائیلی پولیس نے کہا ہے کہ اس نے یروشلم کے قدیم حصے میں مسجد الاقصٰی کے باہر داخلی راستے پر ایک فلسطینی خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق اس خاتون نے مبینہ طور پر پولیس اہکاروں پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق مرنے والی 30 سالہ فلسطینی خاتون مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر قباطیہ کی رہائشی تھی۔ مغربی کنارے کے شمالی حصے میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں اسرائیلی فورسز نے ایک مسلح فلسطینی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق اس شخص نے اسرائیلی فورسز پر فائرنگ کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button