بین ریاستی خبریں

گلوکارہ ویشالی نے این سی پی میں شمولیت اختیار کی

ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)گلوکار ویشالی ماڑے نے جمعرات کے روز نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) میں شمولیت اختیار کی۔ مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے یہ اطلاع دی ہے۔ایک ٹویٹ میں اجیت پوار نے کہاہے کہ انہیں این سی پی کے فلم اور کلچر سیل کی رکن بنا دیا گیا ہے اور وہ سیل کے ودربھ منڈل کی سربراہی کریں گی۔

36سالہ گلوکارہ نے کئی فلموں میں گانے گائے ہیں۔ان میں باجی رائومستانی کامشہورگانابھی شامل ہے۔وہ اجیت پوار اور این سی پی کی رکن پارلیمنٹ سپریہ سول کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہوئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button