بین ریاستی خبریں

سیسودیا کی سی بی آئی حراست ختم، 20 مارچ تک عدالتی حراست میں

سابق نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا کو ایکسائز پالیسی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار کر کے 20 مارچ تک عدالتی حراست میں بھیج دیا

نئی دہلی،6مارچ:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے پیر کو عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا کو ایکسائز پالیسی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار کر کے 20 مارچ تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ایم کے ناگپال کی خصوصی عدالت نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد مسٹر سیسودیا کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا۔سی بی آئی نے خصوصی عدالت کو بتایا کہ انہیں فی الحال مسٹر سیسودیا کی تحویل کی ضرورت نہیں ہے اور مستقبل میں اس کے لیے عدالت سے رجوع کر سکتی ہے۔

عدالت نے 51 سالہ مسٹر سیسودیا کو ان کی درخواست پر جیل کے اندر چشمہ، بھگود گیتا، قلم اور ایک ڈائری رکھنے کی اجازت دی ہے۔مسٹر سیسودیا کو سی بی آئی نے طویل پوچھ گچھ کے بعد 26 فروری کو گرفتار کیا تھا اور اگلے دن خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ اب تک وہ مرکزی تفتیشی ایجنسی کی حراست میں تھے۔عدالت نے سی بی آئی کی درخواست پر مسٹر سیسودیا کو 04 مارچ تک مرکزی جانچ ایجنسی کی تحویل میں بھیج دیا تھا جس کی میعاد ختم ہونے پر 4 فروری کو حراست میں مزید دو دن کی توسیع کر دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button