بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

ریپ کے بدلے ریپ ! بہن کے ساتھ ہوئی عصمت دری ، 2 بھائیوں نے ملزم کی بہن کے ساتھ کی اجتماعی عصمت دری

ریوا ،21؍ ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) مدھیہ پردیش میں ایک نابالغ بہن کی درندگی کا بدلہ لینے کے لیے دو حقیقی بھائیوں نے مل کر اجتماعی عصمت دری کا گھناؤنا کارنامہ انجام دیا ۔ ملزمان کی نابالغ بہن کے ساتھ متاثر کے بھائی نے 7 ماہ قبل عصمت دری کی تھی ۔ دل دہلا دینے والا واقعہ ریوا ضلع کے گڑھ تھانہ علاقے کا ہے۔7 ماہ قبل ایک نابالغ کے ساتھ درندگی ہوئی تھی ۔ اب ملزم کی 16 سالہ بہن نے متاثرہ لڑکی کے دو حقیقی بھائیوں پر گینگ ریپ کا الزام لگا کر حیران کر دیا ہے۔

نوجوان نے شکایت درج کراتے ہوئے کہا کہ گھر میں داخل ہونے کے بعد دونوں حقیقی بھائیوں نے اس کے ساتھ درنگی کی اورجان سے مارنے کی دھمکی دے کر فرار ہوگئے۔ وہ اس وقت گھر میں اکیلی تھی۔ پولیس نے گینگ ریپ کیس میں پاکسو ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت جرم درج کیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں اسے انتقامی عصمت دری سمجھا رہاہے۔ 7 ماہ قبل ایک نابالغ کے ساتھ عصمت دری کا واقعہ پیش آیا تھا ، جس کا ملزم ابھی تک جیل میں ہے۔ ملزم کی نابالغ بہن کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی ہے۔

متاثرہ نابالغ لڑکی کے بھائیوں نے بدلہ لینے کی نیت سے ملزم کے بہن کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی ہے۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے لیکن ابھی تک ان کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ ایس پی شیوکمار ورما نے کہا کہ پولیس معاملے کی سنجیدگی سے جانچ کررہی ہے۔ نابالغ لڑکی کا طبی معائنہ کیا گیا ہے اور پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button