اسپورٹسسرورق

ونڈے میں 6 گیندباز لے چکے ہیں ہیٹرک، ایک ہندوستانی کھلاڑی بھی شامل

لستھ ملنگا نے ون ڈے میں 2007 میں ایک اور 2011 میں دو ہیٹ ٹرک لی تھیں

نئی دہلی ،22 جون:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)اپنے عجیب و غریب ایکشن کی وجہ سے معمہ بن جانے والے لستھ ملنگا نے ون ڈے میں 2007 میں ایک اور 2011 میں دو ہیٹ ٹرک لی تھیں۔ سال 2007 میں جنوبی افریقہ کے خلاف انہوں نے مسلسل چار گیندوں پر وکٹیں حاصل کی تھیں۔ انہوں نے شان پولاک، اینڈریو ہال، جیک کیلس اور مکھایا اینٹینی کو لگاتار گیندوں پر شکار بنایا تھا۔ انہوں نے یہ شکار 45 ویں اوور کی آخری دو گیندوں اور 47ویں اوور کی پہلی دو گیندوں پر کیے۔ ویسے، ملنگا کی اس کرشمائی گیندبازی کے باوجود سری لنکا یہ میچ ایک وکٹ سے ہار گیا تھا۔ مارچ 2011 میں ملنگا نے کینیا کے خلاف اور اگست 2011 میں آسٹریلیا کے خلاف ہیٹرک لی تھی۔ انہوں نے کینیا کے تنمے مشرا، پیٹر اوگونڈو اور شیم نگوچے کو آؤٹ کیا تھا، یہ ہیٹرک بھی 42ویں اوور کی آخری دو گیندوں اور 44ویں اوور کی پہلی دو گیندوں سے لی گئی تھی۔

ملنگا نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں مچل جانسن، جان ہیسٹنگز اور زیویئر ڈوہرٹی کو آؤٹ کیا تھا۔ وہیں پاکستان کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز لجنڈ وسیم اکرم نے بھی ون ڈے میں دو ہیٹرک بنائی ہیں۔ انہوں نے اکتوبر 1989 میں ویسٹ انڈیز کے جیف ڈوجن، میلکم مارشل اور کرٹلی ایمبروز کو لگاتار گیندوں پر آؤٹ کیا تھا۔ مئی 1990 میں اس نے آسٹریلیا کے خلاف بھی ہیٹرک کی اور مرو ہیوز، کارل ریک مین اور ٹیری ایلڈرمین کو شکار بنایا تھا۔پاکستان کے آف اسپنر ثقلین مشتاق بھی ون ڈے میں دو ہیٹرک لے چکے ہیں۔ دنیا کے تجربہ کار اسپنرز میں سے ایک ثقلین نے یہ دونوں ہیٹرک (سال 1996 اور 1999) زمبابوے کیخلاف لی تھیں۔ 3 نومبر 1996 کو کھیلے گئے میچ میں گرانٹ فلاور، جان رینی اور اینڈریو وہٹل ان کا شکار بنے تھے جب کہ 11 جون 1999 کو ہونے والے میچ میں انہوں نے ہینری اولنگا، ایڈم ہکل اور بنگوا کو لگاتار گیندوں پر آؤٹ کیا تھا۔

سری لنکا کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر چمنڈا واس نے 2001 میں زمبابوے کے خلاف اور 2003 میں بنگلہ دیش کیخلاف لگاتار تین گیندوں پر وکٹیں حاصل کیں۔ زمبابوے کے خلاف میچ میں اسٹیورٹ کارلائل، کریگ وشارٹ اور تتنباتائیبو ان کا شکار بنے تھے۔بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں واس حنان سرکار، محمد اشرفل اور احسان الحق لگاتار گیندوں پر آؤٹ ہوئے تھے۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ کی پہلی تین گیندوں پر ہیٹرک لی تھی۔ ہندوستام کے چائنا مین بولر کلدیپ یادیو بھی ون ڈے میں دو بار ہیٹرک لے چکے ہیں۔

سال 2017 میں، انہوں نے کولکاتہ میں آسٹریلیا کے خلاف مسلسل گیندوں پر میتھیو ویڈ، ایستھرگر اور پیٹ کمنز کو آؤٹ کیا تھا۔ بعد ازاں سال 2029 میں وشاکھاپٹنم میں ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں شائی ہوپ، جیسن ہولڈر اور الزاری جوزف ان کے لگاتار تین شکار بنے تھے۔ نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے ون ڈے میں دو ہیٹرک لے چکے ہیں۔ 2018 میں پاکستان کیخلاف میچ میں انہوں نے فخر زمان، بابر اعظم اور محمد حفیظ کو لگاتار گیندوں پر آؤٹ کیا تھا۔ اسی طرح سال 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں انہوں نے عثمان خواجہ، مچل اسٹارک اور جیسن بہرنڈورف کی وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button