
وزیراعلیٰ کا اظہارِ تعزیت
چھتر پور، 11جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) مدھیہ پردیش کے چھترپور ضلع میں اتوار کی صبح ایک دردناک حادثہ پیش آگیا۔ ضلع کے ایک گاؤں میں بجلی کا #کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی #موت ہوگئی۔ یہ واقعہ #ضلع ہیڈ کوارٹر سے 42 کلو میٹر دور تھانہ بیجاور #تھانہ کے تحت واقع مہوا جھالا گاؤں میں پیش آیا۔ بتایا جاتاہے کہ کہ #ٹوائلٹ کے لئے سیپٹک ٹینک کی تعمیراتی کام کے دوران ایک شخص کرنٹ کی زد میں آگیا،اسے بچاتے ہوئے ، 5 دیگر کنبہ کے افراد بھی کرنٹ سے جھلس گئے۔
ریاستی #وزیر اعلیٰ شیوراج #سنگھ چوہان نے اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔بیجاور تھانہ انچارج مکیش سنگھ ٹھاکر نے بتایا کہ مہوا جھالا گاؤں میں ایک ٹوائلٹ تعمیر کیا جارہا تھا۔ اس کے لئے ایک سیپٹک ٹینک بنایا گیا تھا اور اس کیلئے چھت پر ایک لینٹر ڈالی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ آج صبح ایک شخص چھت پر لگی سیٹنگ کو ہٹانے کے لئے سپٹک کے نیچے اترا، اس دوران اچانک ٹینک میں لائٹنگ کے لئے لگائے گئے بجلی کی وجہ سے کرنٹ پھیل گیا اور وہ اس کی زد میں آگیا۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد باقی کنبہ کے افراد فوری طور پر سب کو ہیلتھ سنٹر لے گئے ، جہاں ڈاکٹر نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔پولیس کے مطابق سیپٹک ٹینک میں پھنسے شخص کو بچانے کے لئے اس کنبے کے پانچ دیگر افراد بھی ایک ایک کرکے نیچے آئے اور وہ بھی بجلی کے شکارہوگئے۔ جس کے نتیجے چھ افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس تھانہ انچارج ٹھاکر نے بتایا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کرنے کے بعد تفصیلی تفتیش جاری ہے۔



